ستوکتلہ کے علاقہ سے 25 سالہ نا معلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

نامعلوم افراد نے نوجوان کو سر میں اینٹوں کے وار سے قتل کیا ،لاش مردہ خانے منتقل

ہفتہ 22 فروری 2020 16:06

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) ستوکتلہ کے علاقہ سی25 سالہ نا معلوم نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔ پولیس کے مطابق نوجوان کو نامعلوم افراد نے سر میں اینٹوں کے وار سے قتل کیا جس کی شناخت نہیںہوسکی۔

(جاری ہے)

پولیس نے ایدھی رضاکاروں کی مدد سے لاش کو مردہ خانے منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔