سانحہ ہاناو پر جرمنی بھر میں مسلم کیمونٹیز کے ساتھ جرمن پارلیمانی لیڈرز کا توزیت ویکجہتی اظہار کا سلسلہ جاری

بریمن شہر کی سب سے بڑی مسجد " فاتح مسجد " میں نماز کے بعد "ھاناو " شہداء کے ساتھ تعزیتی اور یکجہتی کا مظاہرہ کیا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 22 فروری 2020 16:26

سانحہ ہاناو پر جرمنی بھر میں مسلم کیمونٹیز کے ساتھ جرمن پارلیمانی لیڈرز ..
بریمن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 فروری2020ء،نمائندہ خصوصی،مطیع اللہ) مظاہرے مین صوبہ بریمن کے وزیراعلی بوون شولٹے اور صدر فرانک ام ھوف نے خصوصی شرکت کی۔مسلمانوں کے ساتھ بھرپور یک جہتی اور افسوس کے اظہار کے ساتھ ہر قسم کی مدد کی مکمل یقین دہانی کرائی ۔

بریمن صوبے کے صدر سے مقامی پارلیمنٹ ممبر ڈاکٹر یازچے اور تحریک کشمیر کے جنرل سیکرٹری فاروق بیگ خصوصی ملاقات، ہاناو واقعے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مساجد کی سیکورٹی سمیت موجودہ صورت حال  و مسائل پر تبادلہ خیال بھی کیا۔



فاروق بیگ نےہانو شہر کے دہشتگردانہ واقعے پر پیدا ھونے والے تشویشناک صورتحال اور مسلم کمیونٹی کے مسائل کو  بہت تحمل سے پیش کیا جس پر حکومتی ارکان نے ناصرف تسلی بخش جواب دیئے بلکہ مسلمانوں کے جذبات کے مکمل ہم خیال بھی نکلے ۔

(جاری ہے)


بریمن صوبے صدر و وزیراعلیٰ نے مسلمانوں کے ساتھ اظہار ہمدردی کرتے ھوئے کہا کہ نسل پرست عناصر کا کوئی دین ایمان نہیں ھوتا ہمیں انتہائی دکھ ہے کہ ہاناو واقعے میں قوم کے نوجوان جان کی بازی ہار گئے ہم تمام جابحق افراد کے لواحقین و کیمونٹی کے اس غم میں برابر کے شریک ہیں ۔



تحریک کشمیر کے رہنما فاروق بیگ نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کو اس طرح کے سیاسی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے مستقبل قریب میں جرمنی کے سیاست میں بہترین مواقع میسر اسکتے ہیں ۔