ماہ شعبان میں جو آنسوں سے سیرابی نہیں کرتا وہ ماہ رمضان میں فصل رحمت کیون کر کاٹ کرسکے گا،مولانا محمد عمران عطار ی

ہفتہ 22 فروری 2020 21:46

ماہ شعبان میں جو آنسوں سے سیرابی نہیں کرتا وہ ماہ رمضان میں فصل رحمت ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے نگران مولانا محمد عمران عطار ی نے کہا ہے کہ ماہ رجب کا مہینہ جلد آنے والا ہے ماہ رجب عبادت کا بیج بونے شعبان المعظم آبیاری اور رمضان المبارک عبادت کی فصل کاٹنے کامہینہ ہے جو ماہ رجب میں عبادت کا بیج نہیں بوتا ،ماہ شعبان میں آنسوں سے سیرابی نہیں کرتا وہ ماہ رمضان میں فصل رحمت کیونکر کاٹ کرسکے گا،اللہ کریم ہمیں عبادت کا ذوق وشوق عطا فرمائے اور ہم اچھے انداز میں عبادت کرنے میں کامیاب ہوجائیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اجتماع سے بیان کرتے ہوئے کیا، نگران شوری نے کہا کہ اللہ پاک نے ہمیں بے شمار نعمتوں سے نوازا ہے اس کا شکر ادا کریں ،با ت بات پر شکوہ شکایت کرنا اچھا نہیں ،بیماریاں ،دکھ درد اورمشکلات آتی ہیں ان پر صبر وشکر کریں،شکر عبادت ہے ،اللہ پاک ہمیں ناشکری سے بچتے ہوئے شکر کرنے توفیق عطا فرمائے،صبر وشکر کرکے اللہ کو راضی کریں اور ثواب کمائیں،مولانا محمد عمران عطاری نے کہا کہ مومن کو خوش کرنا بھی عبادت ہے ،آپ کی ایک مسکراہٹ کسی کے پورے دن کو اچھا بناسکتی ہے ،کسی کی تھکاوٹ دور کرسکتی ہے ،کسی کا دل خوش کرسکتی ہے ،میاں بیوی ،ماں باپ ،اولاد اور بہن بھائی ایک دوسرے کے ساتھ حسن سلوک کریں ان کے حقوق ادا کریں ،اپنے ناراض رشتہ د اروں کے ساتھ حسن سلوک کریں اور انہیں معاف کرتے ہوئے محبتیں بانٹیں اور بڑوں کا احترام کریں، نگران شوری نے کہا کہ اپنے ملازمین کی دلجوئی کریں اور ان کا دل خوش کر یں ،یاد رکھیں جو مسلمان کے ساتھ ہمدردی کرے گا تو اللہ پاک اسے تقوی کا لباس پہنائے گا ،کسی مسلمان کو پانی پلانا ،کھانا کھلانا ،مسلمان بھائی کی مدد کرنا ،مسلمان بھائی کیلئے دعا کرنے سے مسلمان کی دل جوئی ہوتی ہے لہذا غریبوں اور پریشان حال افراد کی مدد کریں ،معاشرے میں ایسے افراد بھی ہیں جو بہت امیر ہیں اگر یہ افراد پوری زکو ادا کریں تو بہت سے مسلمانوں کی ضروریات پوری ہوسکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :