بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان

اتوار 14 ستمبر 2025 11:00

بارشوں کے 11 ویں سپیل کا الرٹ جاری، کئی علاقوں میں بادل برسنے کا امکان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 ستمبر2025ء) پی ڈی ایم اے پنجاب کا مون سون بارشوں کے11 ویں اسپیل کا الرٹ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ 16 سے19 ستمبر تک پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کی صوبہ بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے باعث ندی، نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے ۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے پیش نظر کمشنر ز ڈپٹی کمشنرز اور دیگر افسران الرٹ رہیں۔اس حوالے سے محکمہ صحت ، آبپاشی ، تعمیر و مواصلات لوکل گورنمنٹ اور لایئو سٹاک کو بھی الرٹ جاری کردیا گیا ہے ۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خراب موسم کی صورتحال میں احتیاطی تدابیر اختیار کر یں۔ دریائوں کے اطراف اکٹھے ہونے اور سیرو تفریح سے گریز کریں۔ آندھی و طوفان کی صورتحال میں محفوظ مقامات پر رہیں، غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

متعلقہ عنوان :