شریف برادران کی سیاست دور دور تک نظر نہیں آتی، خرم نواز گنڈا پور

سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی عدلیہ اور حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے،لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں،صحافیوں سے گفتگو

ہفتہ 22 فروری 2020 21:59

شریف برادران کی سیاست دور دور تک نظر نہیں آتی، خرم نواز گنڈا پور
شورکو ٹ چھائو نی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان عوامی تحریک کے جنرل سیکرٹری خرم نواز گنڈا پور نے کہا ہے کہ شریف برادران کی سیاست دور دور تک نظر نہیں آتی ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پاکستانی عدلیہ اور حکومت کیلئے ٹیسٹ کیس ہے اور لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہیں۔شورکوٹ چھاؤنی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کو مہنگائی پر قابو پانا چاہیے رمضان المبارک تک مزید مہنگائی ہوتی نظر آتی ہے حکومت داخلی معاملات اورمہنگائی ایشو پرتوجہ دے۔

خرم نواز گنڈا پور نے کہا کہ پاکستان عوامی تحریک بلدیاتی الیکشن میں بھر پور حصہ لے گی دنیا بھر میں فنانشل پاور بلدیاتی اداروں کے پاس ھوتی ہے مگر پاکستان میں پارلیمنٹ کے پاس ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت کی پالیسیوں سے پاکستان عوامی تحریک کا کوئی تعلق نہیں اور نہ کسی مشاورت کا حصہ رہی،حکومت میڈیا پر بلا وجہ قدغن نہ لگائے آزادی صحافت کو کسی طور قید نہیں کیا جانا چاہیے اور حکومت کو چاہیے کہ تنقید کو برداشت کرے جبکہ شریف برادران کی سیاست ختم ہوتی نظر آتی ہے مگر مسلم لیگ ن موروثی طرز سیاست پر پارٹی نظام چلاتی رہے گی۔عوامی تحریک کے رہنما نے ڈاکٹر طاہر القادری کی 69ویں سالگرہ کا کیک بھی کاٹا اورسلائی کڑھائی مرکز کا افتتاح بھی کیا۔