جاپانی ریلوے کمپنی نے کچھوؤں کی ہلاکت کم کرنے کے لیے انوکھا طریقہ نکال لیا

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 فروری 2020 23:53

جاپانی ریلوے کمپنی نے کچھوؤں کی ہلاکت کم کرنے کے لیے  انوکھا طریقہ نکال ..

کچھوے  بے شک خوبصورت ہوتے ہونگے لیکن وہ کافی سست بھی ہوتے ہیں۔ اسی وجہ سے  انہیں ریلوے لائنیں عبور کرنے میں کافی مشکل پیش آتی ہے۔خوش قسمتی سے  جاپان کی ہیوگو پریفیکچر میں ریلوے آپریٹر اور مقامی ایکوریم نے مل کر اس کا انوکھا حل نکالا ہے۔
2002ء سے 2014ء کے درمیان کچھوؤں کی وجہ سے 13 بار  ریلوے آپریشن متاثر ہوا ہے۔بہت بار تو ایسے کیس رپورٹ بھی نہیں ہوئے۔

اسی وجہ سے 2015ء میں ویسٹ جاپان ریلوے کمپنی  اور کوبے میں سوما ایکوالائف پارک نے ،کچھوؤں کی ہلاکتوں  اور ریلوے کی غیر ضروری تاخیر کو   کم کرنے کے لیے ، مل کر کام کرنا شروع کیا ہے۔ کئی طرح کے تجربات کے بعد  وہ اس نتیجے پر پہنچے کہ یو شکل کی ایک خندق سے کچھوؤں کی ہلاکت کو روکا جا سکتا ہے۔
اس سے پہلے مشاہدے اور فوٹیج سے پتا چلا تھا کہ کچھوے ریلوے لائن پار کرتے ہوئے جنکشنز پر لائن  میں پھنس جاتے ہیں اور کانٹا بدلنے پر درمیان میں  پس کر مر جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

کوبے میں ریلوے لائن  پر کئی مقامات پر یو کی شکل کی خندق بنائی گئی ہے۔ اب کوئی کچھوا نیچے گرتا ہے تو آرام سے واپس   جنکشن پر پہنچ جاتا ہے۔ اس کے علاوہ ریلوے کا عملہ ہر ماہ  ان خندقوں کا معائنہ کرتا ہے۔ اگر کوئی کچھوا وہاں پھنسا ہوا ہو تو عملہ اسے وہاں سے نکال دیتا ہے۔ اس خندق کی وجہ سے پہلے ماہ 10 کچھوؤں کی جان بچائی گئی تھی۔اس خندق کا افتتاح نومبر 2015ء میں ہوا تھا۔


متعلقہ عنوان :