جاپانی شخص نے 45 سال سے اندرون خانہ ٹوائلٹ استعمال کرنا چھوڑ ا ہوا ہے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 23 فروری 2020 23:53

جاپانی شخص نے 45 سال سے اندرون خانہ ٹوائلٹ استعمال کرنا چھوڑ ا ہوا ہے
70سالہ جاپانی شخص  نے 45 سال سے اندرون خانہ ٹوائلٹ استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے اور باہر کھلے میں رفع حاجت کرتے ہیں۔ وہ اپنے ساتھیوں کو بھی ایسا ہی کرنے کا کہتے ہیں۔
ماسانا ازاوا ایک فوٹوگرافر ہیں۔ انہیں اندرون خانہ  ٹوائلٹ استعمال کرنے کی بجائے کھلے میں رفع حاجت کرنے کی وجہ سے مقبولیت حاصل ہے۔ماسانا کو فخر ہے کہ گزشتہ 20 سالوں میں انہوں نے صرف 14 بار ہی اندرون خانہ ٹوائلٹ استعمال کی ہے، یہ بھی  شہری ماحول یا کوئی دوسرا راستہ  نہ ہونے پر استعمال کی تھیں۔


جاپان کی ابراکی پریفیکچر سے تعلق رکھنے والے  ماسانا کا کہنا ہے کہ فلش کی بجائے  زندہ مٹی میں رفع حاجت کرنا بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے۔ماسانا لوگوں کو قائل کرتے رہتے ہیں کہ آپ کا فضلہ بے وقعت نہیں ہے ، یہ مٹی کو دوبارہ زندگی دیتا ہے جبکہ ٹوائلٹ سے اسے پائپ لائنوں  کے ذریعے مردہ دریاؤں میں ڈال دیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)


ماسانا کا کہنا ہے کہ انہوں نے کافی عرصہ سے ٹوائلٹ پیپر بھی استعمال کرنا چھوڑ دیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ایک بار انہوں نے  استعمال شدہ ٹوائلٹ پیپر کو مٹی میں دبایا تھا  لیکن وہ کئی ماہ بعد بھی   نہیں گلا سڑا تھا۔ماسانا کا کہنا ہے کہ اب وہ  مختلف درختوں کے پتے استعمال کرتے ہیں۔ ماسانہ نے بتایا کہ بہت سے لوگ اُن کے قائل کرنے پرمٹی میں  ہی رفع حاجت کرتے ہیں۔