دُبئی کے عوام کے لیے بڑی خوش خبری سُنا دی گئی
ٹریفک جرمانوں کی 100 فیصد معافی کی اسکیم عنقریب دوبارہ شروع ہوگی
محمد عرفان پیر 24 فروری 2020 16:38
(جاری ہے)
ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کے مطابق ایک سال تک جاری رہنے والی اس رعایتی اسکیم سے 5 لاکھ 57 ہزار 430 افراد نے فائدہ اُٹھایا۔
اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں نے مجموعی طور پر 54 کروڑ 69 لاکھ 70ہزار 930 درہم کے جرمانے معاف کروائے۔ اس طرح فی ڈرائیور جرمانوں کی معافی کی اوسط رقم 981.24 درہم ریکارڈ کی گئی۔ رعایتی اسکیم کی ایک سالہ مُدت کے دوران ٹریفک حادثات کے باعث ہونے والی اموات میں 16 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ شدید زخمی ہونے والوں کی گنتی بھی ماضی کے مقابلے میں 38 فیصد کم ہو گئی۔ اس اسکیم سے فائدہ اُٹھانے والوں میں 114,769 مرد وں اور 444,661 خواتین نے فائدہ اُٹھایا۔ گزشتہ سال شروع ہونے والی اس اسکیم کے تحت اعلان کیا گیا تھا کہ اگلے 3 ماہ تک جو لوگ کوئی نئی ٹریفک خلاف ورزی کے مرتکب نہیں ہوں گے، اُنہیں پہلے سے عائد ٹریفک جرمانوں میں 25 فیصد رعایت دی جائے گی۔ جبکہ چھ ماہ تک مزید کسی ٹریفک خلاف ورزی میں ملوث نہ ہونے کی صورت میں سابقہ جرمانوں میں 50 فیصد رعایت کا اعلان کیا گیا تھا۔ اسی طرح 9 ماہ تک ٹریفک چالان سے بچنے والوں کو سابقہ جرمانے کی 75 فیصد رقم معاف کر دی گئی۔ اور ایسے افراد جنہوں نے7 فروری 2019ء سے لے کر 7 فروری 2020ء کے دوران کوئی ٹریفک خلاف ورزی نہیں کی تھی، اُن پر عائد سابقہ جرمانوں کی تمام رقم یعنی 100فیصد رقم معاف کر دی گئی ہے۔ دُبئی میں مقیم ایک پاکستانی شہری نے بتایا تھا کہ اس رعایتی اسکیم کی بدولت وہ اپنا تین ہزار درہم کا جرمانہ معاف کرانے میں کامیاب ہو گیا ہے۔ عدنان نے بتایا کہ اُسے لائسنس کی تجدید بروقت نہ کروانے اور حدِ رفتار سے تجاوز کرنے پر اچھا خاصا جرمانہ ہو چکا تھا۔ جب اس ہفتے میں نے خود پر عائد جرمانوں کی رقم چیک کی تو سوائے کچھ پارکنگ کے جرمانوں اور ایک سالک جرمانے کے باقی تمام رقم معاف کر دی گئی تھی۔ اس طرح مجھے ہزاروں درہم بطور جرمانہ ادا کرنے سے بڑا ریلیف مِل گیا۔ یہ رقم مجھے اپنے گھروا لوں کے لیے بڑی بچت کرنے میں مدد دے گی۔ جس پر میں دُبئی ٹریفک ڈیپارٹمنٹ کا بہت شکریہ ادا کرتا ہوں۔ شارجہ میں مقیم ایک پاکستانی محمد فیصل نے بتایا ”میرے پاس دُبئی کی رجسٹریشن والی گاڑی ہے۔مجھے 400 درہم کا جرمانہ اگست 2019ء ہوا تھا۔ یہ جرمانہ گاڑی کی بروقت رجسٹریشن نہ کروانے پر ہوا تھا۔ جب میں نے گزشتہ روز اپنے جرمانوں کا ریکارڈ چیک کیا تو پتا چلا کہ400 درہم کے جرمانے میں 100درہم کی رعایت کر دی گئی ہے اور مجھے جرمانے کی مد میں 300 درہم کی ادائیگی کرنا پڑی جو کہ ایک اچھا ریلیف ہے۔ میں اُمید ظاہر کرتا ہوں کہ یہ رعایتی اسکیم مزید اگلے سال تک جاری رہے گی۔ اس اسکیم کی وجہ سے ڈرائیور حضرات کی بڑی گنتی نے محتاط ڈرائیونگ کا رویہ اپنا کر اپنے سابقہ ٹریفک جرائم کی وجہ سے عائد جرمانے معاف کرا لیے ہیں جو بڑی اچھی بات ہے۔“مزید بین الاقوامی خبریں
-
غزہ کو امداد کی ترسیل، عارضی بندرگاہ کی تعمیر شروع کر دی گئی ، پینٹاگان
-
ٹرمپ نے امریکی تعلیم گاہوں میں جنگ مخالف ریلیوں کو بد ترین نفرت کا نام دے دیا
-
فرانس کی طرف سے اسرائیلی آباد کاروں پرپابندیوں کی دھمکی
-
ٹک ٹاک کی مالک کمپنی کا ایپ فروخت کرنے سے انکار
-
سڈنی، چاقوحملے میں جاں بحق پاکستانی گارڈ کی نمازجنازہ
-
گزشتہ سال دنیا کے 28 کروڑ افراد شدید غذائی قلت کا شکار رہے، اقوام متحدہ
-
مسجد نبوی ﷺمیں ایک ہفتہ کے دوران 60 لاکھ زائرین کی آمد
-
ملائیشیا کے سابق وزیر اعظم کو انسداد بدعنوانی کی تحقیقات کا سامنا
-
غزہ سے ملنے والی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کیے جانے کا دعوی
-
اسرائیلی بمباری میں ننھا بچہ زخمی، چہرے پر 200 ٹانکے لگے
-
پاکستان کیساتھ مضبوط رشتہ ہے، امریکا نے اختلافات کی خبروں کو مسترد کردیا
-
فلسطینیوں پرمظالم پر امریکی جامعات میں احتجاج شدت اختیارکرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.