بورے والا، شہر کی خوبصورتی کیلئے کروڑوںروپے کی لاگت سے ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے، اے سی

پیر 24 فروری 2020 19:04

بورے والا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2020ء) اسسٹنٹ کمشنروایڈمنسٹریٹر رانا اورنگزیب نے کہا کہ شہر کی خوبصورتی کیلئے کروڑوںروپے کی لاگت سے ماسٹر پلان تیار کر لیا گیا ہے جس کو عملی جامعہ پہنانے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی انتظامیہ نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے ،تیار کیے گئے تمام منصوبہ جات کی تکمیل سے نہ صرف شہر کے دیرینہ مسائل حل ہونگے بلکہ شہر کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز میونسپل کارپوریشن میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے بتایا کہ شہر سے کچرا اٹھانے اور سیوریج لائنوں کی صفائی کے لئے عرصہ دراز سے نئی مشینری نہیں خریدی گئی جس کی وجہ سے شہر میں صفائی اور سیوریج کے مسائل پیدا ہوئے ، اب شہر اور مضافاتی بستیوں کی صفائی کے لئے نئے رکشے ،ہتھ ریڑیاں ،ٹریکٹرو ٹرالیاں ، سکر و جیٹنگ مشین کی خریدی جا رہی ہیں، جس سے صفائی اور سیوریج کا مسئلہ بہت جلد حل ہو جائے گا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ پورے شہر کی اہم سڑکوں ،چوراہوں ،محلوں اور لاہور روڈ ،فوارہ چوک کوفواروں اور لائٹوں سے مزین کر کے خوبصورت کیا جارہا ہے، پرانی واٹر سپلائی کی تبدیلی ،سڑکوں کی مرمت ،نئی سیوریج لائنوںکو بچھا کر سیوریج کے مسئلے کو کافی حد تک حل کر دیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :