اسٹاک ایکسچینج مارکیٹ میں شدید مندی، سرمایہ کاروں کے160 ارب ڈوب گئے
اسٹاک مارکیٹ میں 1105 پوائنٹس کی کمی ہوئی، جس سے100 انڈیکس میں 2.8 فیصد گراوٹ ریکارڈ کی گئی
ثنااللہ ناگرہ پیر 24 فروری 2020 18:58
(جاری ہے)
کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 1105.49 پوائنٹس کی ریکارڈ مندی کے بعد 39143.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح کاروباری روز میں 10 کروڑ 39 لاکھ 72 ہزار سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا۔ جبکہ دیکھنے میں آیا کہ متعدد سرمایہ کاروں نے شیئرز بیچنے کو ترجیح دی اور سرمایہ کاروں کے تقریباً 160 ارب روپے ڈوب گئے۔ واضح رہے گزشتہ ہفتے کے اختتام پر اسٹاک مارکیٹ 40249.22 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی تھی۔ کورونا وائرس کے اسٹاک مارکیٹ کے بعد گولڈ مارکیٹ پر اثرات مرتب ہونے لگے، پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت جلد ایک لاکھ روپے ہوجائے گی، فی تولہ سونے کی قیمت2 ہزار روپے اضافے سے 96 ہزار300 روپے ہو گئی ہے۔ صدر سندھ صرافہ مارکیٹ کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 40 ڈالرکے بڑے اضافے سے 1684ڈالر فی اونس پرپہنچ گیا ہے۔ عالمی گولڈ مارکیٹ کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں2 ہزار روپے کا اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان میں10 گرام سونے کی قیمت1715 روپے اضافے سے82 ہزار 562 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح فی تولہ سونا 96 ہزار300 روپے پر پہنچ گیا ہے۔ صدر سندھ صرافہ مارکیٹ حاجی ہارون چاند کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 1700 ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔ صورتحال یہی رہی تو سونا 1لاکھ روپے فی تولہ تک پہنچ جائیگا۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.