کھیلوں کے ذریعے منشیات کی لت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، معاون خصوصی سیّد ذوالفقار بخاری

منگل 25 فروری 2020 17:17

کھیلوں کے ذریعے منشیات کی لت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، معاون خصوصی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سمندر پار پاکستانیز سیّد ذوالفقار بخاری نے کہا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے منشیات کی لت سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

پاکستانی و غیر ملکی کھلاڑیوں کی جانب سے منشیات کے استعمال کے خلاف ویڈیو پیغام کے حوالہ سے سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے منشیات کو ہرانے کے علاوہ کوئی بہتر تعاون نہیں ہے۔ انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ اور وزیر انسداد منشیات شہریار آفریدی کی جانب سے منشیات کے خلاف آگاہی مہم کو سراہا۔