نیب کا احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ

منگل 25 فروری 2020 20:13

نیب کا احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے خلاف سپریم کورٹ میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) قومی احتساب بیورو (نیب) نے احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کی ضمانت کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین نیب جسٹس جاوید اقبال کی صدارت میں نیب ہیڈکوارٹرز میں ایک اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اکائونٹیبلٹی، ڈائریکٹر جنرل آپریشنز، ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی اور نیب کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں احسن اقبال اور شاہد خاقان عباسی کو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے ضمانت ملنے کے فیصلہ کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔