آئیں میچ دیکھیں ،ٹکٹ ہم دینگے ،لاہور قلندرز پر برہم ننھے شائق کیلئے ڈین جونز اور سیمی کے پیغامات
منگل 25 فروری 2020 20:32
(جاری ہے)
یاد رہے کہ لاہور قلندرز اب تک لیگ کے تمام چاروں ایڈیشنز میں سب سے بدترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والی ٹیم ہے اور اس سال بھی ان کا آغاز انتہائی مایوس کن انداز میں ہوا ہے۔
لاہور قلندرز کی شکست پر ایک ننھا شائق انتہائی دلبرداشتہ ہوا اور اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکا اور اس کی مایوسی بھری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ ویڈیو میں اس کمسن شائق نے لاہور قلندرز اور اس کے کھلاڑیوں کی کارکردگی پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور دوبارہ اس ٹیم کو سپورٹ نہ کرنے کا بھی اعلان کیا۔اس دوران ویڈیو میں چند حضرات اس بچے کو ملتان سلطانز کو سپورٹ کرنے پر آمادہ کرتے نظر آئے لیکن بچے نے کسی اور ٹیم کو سپورٹ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ میں پاکستان کی طرف ہوں، لاہور قلندرز کی طرف میں نہیں ہوں۔سوشل میڈیا زیر گردش اس جذباتی شائق کی ویڈیو کو خوب پسند کیا گیا اور لوگوں نے بچے کی دادرسی کرتے ہوئے لاہور قلندرز کی جگہ کسی اور ٹیم کو سپورٹ کرنے کا مشورہ دیا۔بچے کی دل جوئی کرنے والوں میں کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز اور پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی بھی شامل ہیں جنہوں نے انہیں اپنی ٹیم کی سپورٹ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹکٹ کی بھی پیشکش کی۔کراچی کنگز کے کوچ ڈین جونز نے قلندرز کی شکست پر غمگین بچے کے نام پیغام میں کہا کہ وہ آئیں اور کراچی کنگز کو سپورٹ کریں، وہ انہیں میچ کے ٹکٹ بھی دیں گے۔دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی نے بھی بچے کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ پشاور زلمی آپ کو آئس کریم لے کر دے گی، آئیے ہم آپ کے آنسو پونچھتے ہیں۔پاکستان سپر لیگ میں دو دن کے وقفے کے بعد بدھ کو ملتان میں میزبان ٹیم ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آفیشلز کا اعلان کر دی
-
پاکستان تمام فارمیٹس میں ٹاپ پوزیشنز لینے میں ناکام
-
آئیگا سویٹیک اورآرینا سبالینکا میڈرڈاوپن ٹینس ویمنزسنگلزفائنل میں پہنچ گئیں
-
ویراٹ کوہلی کو رنز کی دوڑ میں پیچھے کیوں چھوڑا، بھارتی شائقین رتوراج گائیکواڈ کے دشمن بن گئے
-
میڈرڈ اوپن ٹینس مینزسنگلز مقابلوں کی سیمی فائنل لائن اپ مکمل ہوگئی
-
آئی سی سی رینکنگ: سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد آسٹریلیا بھارت کو پیچھے چھوڑ کر نمبر ون ٹیسٹ ٹیم بن گئی
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کیلئے پرعزم ہے،رانا مشہود
-
پرائم ٹیبل ٹینس یوتھ سپورٹس لیگ میں پنجاب (ای) نے مینز اور پنجاب (بی) نے خواتین کا ٹائٹل جیت لیا
-
گیری کرسٹن کی بطور ہیڈ کوچ تعیناتی پاکستان کرکٹ کیلئے نئے دور کا آغاز ہوگا : اے بی ڈی ویلیئرز
-
آئرلینڈ ، انگلینڈ سیریز: شاہد آفریدی بھی حسن علی کی شمولیت پر حیران
-
قومی ٹیم کے دورہ جنوبی افریقہ کے شیڈول کا اعلان
-
محمد حارث خود سے سوال کریں انہوں نے اپنی صلاحیتوں کیساتھ انصاف کیا؟: سلمان بٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.