وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے اہم ترین اجلاس (کل) طلب کر لیا

منگل 25 فروری 2020 20:45

وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے اہم ترین اجلاس (کل) ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) وزیراعظم عمران خان نے توانائی کے شعبے کے حوالے سے اہم ترین اجلاس (کل) بدھ کو طلب کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں بجلی کی پیداوار اور قیمتوں کے جائزے، پاور جنریشن سے جڑے چیلنجز سے نمٹنے کے لئے لانگ ٹرم روڈ میپ، پے منٹ شیڈول اور ٹرانسمیشن لاسز کے چیلنجز کوحل کرنے کے لئے لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کابینہ بریفنگ کے دوران بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے بجلی کی قیمتوں کے بوجھ سے عوام کو بچانے کے لئے خصوصی اقدامات کے لئے (آج) بدھ کو اجلاس طلب کر لیا ہے جس میں تمام امور کا جائزہ لینے کے بعد ایک جامع حکمت عملی طے کی جائے گی۔