فیصل آباد پولیس نے 2 منشیات فروش خواتین کو گرفتارکرلیا

منگل 25 فروری 2020 23:48

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) فیصل آباد پولیس نے 2خواتین منشیات فروش گرفتارکرلیں۔ گرفتار خواتین سے دو کلو گرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملزمہ صائمہ بی بی کوتھانہ سمن آباد اور ملزمہ نگہت بی بی کو تھانہ صدر پولیس نے گرفتار کیا۔ حکام نے بتایا کہ منشیات فروش خواتین کے قبضہ سے 2026گرام چرس برآمد کرتے ہوئے انکے خلاف تھانہ سمن آباد اور تھانہ صدر میں مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :