برطانوی شخص نے 14 ماہ پہلے زمین پر دفن کیا ہوا میکڈونلڈ برگر کھا لیا

Ameen Akbar امین اکبر منگل 25 فروری 2020 23:52

برطانوی شخص نے 14 ماہ پہلے زمین پر دفن کیا ہوا میکڈونلڈ برگر کھا لیا

میٹ ناڈن کاتعلق بارنسلے، برطانیہ سے ہے۔ تین بچوں کے باپ میٹ نے اپنی 40 ویں سالگرہ انوکھے انداز میں منانے کا فیصلہ کیا تھا۔ وہ چاہتے تھے کہ اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر وہ ایک سال پہلے زمین میں دفن کیا ہوا میکڈونلڈ کا برگر کھائیں۔یہ برگر انہوں نے اپنی 39 ویں سالگرہ سے کچھ دن پہلے اپنے دوست  کے گھر کے پچھلے صحن میں دفن کیا تھا۔
اپنی 39 ویں سالگرہ سے کچھ پہلے میٹ کو ”میکڈونلڈز 365“ چیلنج  کو پورا کرنے کا خیال آیا۔

اس چیلنج میں بگ میک مینو، جس میں  برگر، فرائیز اور ایک ملک شیک شامل ہے، کو پلاسٹک کے ڈبے میں بند  کر کے ایک سال کے لیے زمین میں دفن کر دیا جاتا ہے۔انہوں نے یہ ڈبہ اپنے دوست اینڈی تھومپسن کے باغ میں دفن کیا تھا۔ اُن کا ارادہ تھا کہ اسے نومبر میں اپنی 40 ویں سالگرہ کے موقع پر نکالیں گے۔

(جاری ہے)

تاہم یہ ڈبہ انہوں نے دو ماہ کی تاخیر سے اس ماہ نکالا ہے۔

میٹ کا کہنا ہے کہ ڈبے میں بند خوراک  بہت اچھی دکھائی نہیں دے رہی تھی۔ اس کا ذائقہ بھی بہت زیادہ خراب ہو چکا تھا۔لیکن اس کے باوجود بھی میٹ نے اسے کھا لیا۔
بہت سے لوگوں کے لیے میکڈونلڈز کا تازہ برگرکھانا مشکل لگتا ہے لیکن میٹ نے برگر کو 14 ماہ تک زمین میں دفن کر کے کھایا ہے، جس کا ذائقہ بھی کافی برا ہو چکا تھا۔ میٹ نے اس برگر کی ویڈیو اپنے اور اینڈی کے یوٹیوب چینل پراپ لوڈ کی ہے۔

اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ برگرکافی خمیدہ ہو چکا تھا اور زمین میں دفن ہونے کی وجہ سے فرائیز کا رنگ بھی سبز ہو چکا تھا جبکہ ملک شیک گلٹی دار ہو چکا تھا اور اس میں سے عجیب سے بلبلے اٹھ رہے تھے۔ میٹ نے بتایا کہ چپس کافی خوفناک تھے لیکن اس میں نمی نہیں تھی۔
برگر اصل میں زیادہ برا نہیں تھا۔  یہ نیچے سے خمیدہ ہو چکا تھا۔ اس کے سلاد کا ذائقہ ختم ہو چکا تھا اور گوشت کافی سخت تھا۔

میٹ کو یہ برگر کھانے میں 20 منٹ لگے۔ کئی ڈکاریں لینے کے بعد انہوں نے اسے ختم کر ہی دیا۔ انہوں نے اعتراف کیا کہ ایک دفعہ تو انہیں برگر کا ذائقہ کافی قابل نفرت لگا  لیکن کسی نہ کسی طرح انہوں نے اسے کھا ہی لیا۔
میکڈونلڈز کے فاسٹ فوڈ کو بہت سے لوگ محفوظ کرتے ہیں لیکن اس کا مقصد صرف یہ دیکھنا ہوتا ہے کہ یہ کھانا کتنے دنوں میں گلنا سڑنا شروع ہوگا۔ ایسا پہلی بار ہی ہے کہ کوئی میکڈونلڈز فاسٹ فوڈ کو صرف اس وجہ سے محفوظ کر رہا ہے کہ اسے پرانا ہونے پر کھا سکے۔

متعلقہ عنوان :