صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنی کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے

مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے، وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان

بدھ 26 فروری 2020 11:42

صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سے جوڑنی کی مذموم بھارتی کوشش ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 فروری2020ء) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مودی کا انتہا پسند متعصبانہ نظریہ عمران خان کی امن کی سوچ سے شکست کھا چکا ہے، صدر ٹرمپ کا بیان پاکستان کو دہشت گردی سی جوڑنی کی مذموم بھارتی کوشش پر کاری ضرب ہے، مودی اسلحے کے انبار اور بارود کے ڈھیر خرید کر بھی عمران خان کی کامیاب سفارتکاری کے سامنے بے بس دکھائی دے رہا ہے۔

معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ کشمیریوں پرظلم نے عالمی ضمیر جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے، ٹرمپ کا یہ بیان ثبوت ہے کہ کشمیر ایک مسلمہ عالمی تنازعہ ہے، خون ناحق پر پوری دنیا کا آواز بلند کرنا خوش آئندہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عالمی برادری سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق ان کا جمہوری و قانونی حق دلوائے، ہندوستان "ہندتوستان" میں تبدیل ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کی موجودگی میں مسلمانوں پر بہیمانہ تشدد اور قتل عام بھارتی قیادت کی فسطائی و مجرمانہ سوچ کو پوری دنیا پر عیاں کر رہا ہی جبکہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان کا دنیا بھر میں پرامن اور رواداری پر مبنی معاشرے کا تاثر ابھر رہا ہے۔