آسیہ بی بی جمعہ کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گی

اقوام متحدہ آسیہ بی بی کو انسانی حقوق کا بین الاقوامی سفیر مقرر کرے۔ ایڈوکیٹ سیف الملوک

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 26 فروری 2020 12:23

آسیہ بی بی جمعہ کو فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گی
فرانس (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 26 فروری 2020ء ) فرانس کے صدر امانوئل میکرون اور آسیہ بی بی کے مابین جمعہ کے روز ملاقات ہو گی۔تفصیلات کے مطابق عیسائی خاتون آسیہ بی بی کو 2018 میں توہین مذہب کے معاملے پر سپریم کورٹ آف پاکستان نے بَری کرد یا تھا۔خاتون نے آر ٹی ایل ریڈیو کو انٹر یو دیتے ہوئے کہا کہ فرانس میں ہی رہنا چاہتی ہوں۔ گزشتہ ایک ماہ سے فرانس میں ہوں، اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کینیڈا سے فرانس پہلی بار سفر کرنے کے بعدا ن کا کہنا ہے کہ فرانس سے نئی زندگی شروع کرنا چاہتی ہوں۔

میرا پہلا سفر بھی یہی سے شروع ہوا۔ آسیہ بی بی نے فرانس سے سیاسی پناہ دینے کی اپیل کی تھی جس کے تحت وہ فرانسیسی صدر سے ملاقات کریں گی۔آسیہ بی بی کا کیس لڑنے والے ایڈوکیٹ سیف الملوک کا کہنا ہے کہ آسیہ بی بی کو سیاسی پناہ دینی چاہئیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ اقوام متحدہ آسیہ بی بی کو نسانی حقوق کے لئے بین الاقوامی سفیر مقرر کرے، اس سے قبل توہین مذہب کے مقدمے میں بری ہونے والی آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان میرا وطن ہے۔

ملک چھوڑنے پر دل ٹوٹ گیا ہے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ برطانوی اخبار دی ٹیلی گراف کو انٹرویو دیتے ہوئے آسیہ بی بی کا کہنا تھا کہ انہیں پاکستان چھوڑنے کا بہت دکھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنی رہائی اور بریت پر عدالت عظمیٰ کی شکر گزار ہیں۔ آسیہ بی بی نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ عدالت سے بری ہونے کے باوجود بھی ان کی زندگی کو خطرات لاحق تھے۔

آسیہ بی بی فی الحال کینیڈا میں مقیم ہیں ، توقع ہے کہ وہ آنے والے مہینوں میں یورپ کے کسی نامعلوم ملک میں منتقل ہوجائے گی۔آسیہ بی بی نے یہ بھی کہا کہ ان پر غلط الزام عائد کیا گیااور پہلے غلط سزا بھی سنائی گئی تھی۔ آسیہ بی بی نے کہا کہ اس سارے معاملے کے بعد میری ساری زندگی مصائب کا شکار ہوگئی ، میرے بچوں نے تکلیف اٹھائی اور اس سے میری زندگی پر بہت بڑا اثر پڑا۔