حکومتی پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے،شہریار آفریدی

میرا ٹی وی پر مذاق اڑایا گیا، میرے خلاف مہم چلائی گئی کہ جان اللہ کو دینی ہے،وفاقی وزیر کی میڈیا سے بات چیت

بدھ 26 فروری 2020 16:47

حکومتی پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے،شہریار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) وزیرمملکت برائے انسداد منشیات شہر یار خان آفریدی نے کہا ہے کہ جلد ہی سندھ بھی پی ٹی آئی کا ہوگا۔ حکومتی پالیسیوں کی بدولت عالمی سطح پر پاکستان کا اعتماد بحال ہوا ہے۔کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے شہریار آفریدی نے کہا کہ اینٹی نارکوٹکس پالیسی نہیں تھی، 2013 میں خیبر پختونخواہ میں حکومت بنانے کے بعد ہماری پالیسیز پر تنقید ہوئی۔

افغانستان اور ایران پر فینسنگ کے بعد منشیات کے روک تھام میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم بل لارہے ہیں جس میں ہر صوبے کا مینڈیٹ ہوگا، انہوں نے اسپتالوں میں ریہیبلیٹیشن سینٹر بنانے اور وہاں ادویات کی دستیابی کو بھی یقینی بنانیکی ہدایت دی۔انہوں نے کہا کہ میرا ٹی وی پر مذاق اڑایا گیا، میرے خلاف مہم چلائی گئی کہ جان اللہ کو دینی ہے۔انہوں نے کہا کہ جس نے نہیں سنا وہ بھی سن لیں،جب آپ حق کے لیے کھڑے ہوں گے تو آپ کو ڈرایا دھمکایا جائے گا، آپ نے گھبرانا نہیں ہے کھڑے رہنا ہے جیسے جناح کھڑے رہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ آج ہندوستان کا ہرمسلمان یہ کہتا ہے کہ جناح ٹھیک تھے، آج قائد اعظم اور علامہ اقبال سے ہمارا تعلق ختم ہوگیا ہے۔