بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلی ہماچل پردیش

جو لوگ اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ بھارت میں چیزیں درست انداز میں نہیں چل رہیں، ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے،گفتگو

بدھ 26 فروری 2020 17:02

بھارت ماتا کی جے کہنے والا ہی بھارت میں رہیگا، وزیراعلی ہماچل پردیش
شملا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 فروری2020ء) بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے بھارت ماتا کی جے کا نعرے لگانے والوں کو ہی بھارت میں رہنے کا حق دار قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق شملا میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیراعلی جے رام ٹھاکر نے کہا کہ جو بھارت ماتا کی جے کہیں گے، وہی بھارت میں رہیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جو لوگ اس مائنڈ سیٹ کے ساتھ کام کررہے ہیں کہ بھارت میں چیزیں درست انداز میں نہیں چل رہیں، ان کے ساتھ سختی سے نمٹنا چاہیے۔جے رام ٹھاکر کا کہنا تھا کہ بھارت ماتا کی جے کہنے والے ہی بھارت میں رہیں گے اور ہمیں اس بارے میں اب سنجیدگی سے سوچنے کی ضرورت ہے جو یہ نہیں کہیں گے، وہ بھارت کے مخالف ہوں گے اور وہ بھارت کے آئین کا احترام بھی نہیں کریں گے۔نئی دہلی فسادات پر بات کرتے ہوئے ہماچل پردیش کے وزیراعلی نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ اس معاملے کو حل کرلیں گے، مجھے یقین ہیکہ اس معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کے لیے اور کوئی شخص نہیں، ہمارے وزیرداخلہ موجود ہیں۔