
روسی ہاچیکو ہر روز ہی شاپنگ سنٹر کے باہر بیٹھ کر اپنی مالکن کے کام پر سے آنے کا انتظار کرتا ہے
امین اکبر
بدھ 26 فروری 2020
23:53

روس کے شہرکیلن گراڈ میں ایک میگا شاپنگ سنٹر کے پاس سے گزرنے والے افراد ٹھنڈے راستے پر بیٹھے ایک کتے کو دیکھنے کے عادی ہو گئے ہیںَ نیلا سوئٹر پہنے یہ ہسکی کتا یہ ہر روز اپنی مالکن کے کام سے واپس آنے کا انتظار کرتا ہے۔مقامی افراد نے اسے روسی ہاچیکو کا نام دیا ہے۔ ااصل میں ہاچیکو یک جاپانی پروفیسر کا اتیکا نسل کا پالتو کتا تھا جو اوداتی شہر کے نزدیک ایک فارم میں پیدا ہوا۔
وہ جاپان میں اپنی وفاداری کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ یہ اپنے مالک کی وفات کے بعداس کی قبر جاتا رہا۔ہاچیکو کی فاداری ایک ضرب المثل کی حیثیت اختیار کر گئی ہے۔روسی ہاچیکو چونکہ صاف ستھرا نیلا سوئٹر پہنے ہوتا ہے اس لیے کوئی اسے آوارہ کتا نہیں سمجھتا۔ اس کتے کی مالکن، سویٹلانا ، نے اس کے گلے میں ہاتھ سے لکھا ایک کاغذ بھی ڈالا ہوا، جس پر لکھا ہے کہ یہ کتا اپنی مالکن کا انتظار کر رہا ہے تاکہ وہ اکھٹے گھر جا سکیں۔
(جاری ہے)
اس کتے کے نیلے سوئٹر کے باعث حال ہی میں ایک روسی پبلی کیشن کی توجہ اس پر پڑی۔ اس پبلی کیشن کے صحافیوں نے کتے کی مالکن سے کتے کی کہانی جاننے کی خواہش کی تو سویٹلانا نے اس کا نام بتانے سے انکار کر دیا، وہ نہیں چاہتی تھی کہ لوگ اسے نام لے کر اپنے پاس بلائیں یا وہاں سے بھگائیں۔ سویٹلانا نے بتایا کہ وہ اپنے کتے کا خیال رکھنے کی ہر ممکن کوشش کرتی ہیں۔ وہ دوپہر کے کھانے کے وقفے کے 40 منٹ بھی اس کتے کے پاس آکر گزارتی ہیں، اسے گھماتی ہے اور پھر شام کوواپس آ کر اس کے ساتھ اپنے گھر چلی جاتی ہیں۔
سویٹلانا نے بتایا کہ وہ کرائے کے اپارٹمنٹ میں رہتی ہیں۔ اُن کے ہمسائے میں ایک سات ماہ کا بچہ اور اس کی دادی ہوتی ہے۔ سویٹا کے ہمسایوں کا کہنا ہے کہ یہ کتا گھرمیں اکیلا صبح سے شام تک بھونکتا ہے۔ سویٹلانا نے بتایا کہ اگر یہ کتا اپارٹمنٹ میں بھونکے گا تو انہیں وہاں سے نکال دیا جائے گا۔ اس مسئلے کا بہترین حل انہوں نے یہی سمجھا کہ اس کتے کو شاپنگ سنٹر کے پاس چھوڑ دیا جائے اور شام کو دونوں گھر آ جائیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ کتوں کو گھنٹوں گھر کے باہر چھوڑنا پریشانی کاباعث نہیں ہوتا۔ ہسکی کتے سردی برداشت کر سکتے ہیں۔ بہت دیر تک باہر رہنا اُن کے لیے فائدہ مند ہوتا ہے، وہ انسانوں اور دوسرے کتوں سے رابطے میں رہتے ہیں۔
سویٹلانا نے اسے ایک وفادار پالتو جانور قرار دیا۔ سویٹلانا نے بتایا کہ یہ کتا ہر وقت اُن کے ساتھ رہنا چاہتا ہے،یہ اُن کے ساتھ بستر میں ہی سوتا ہے اور ہر روز صبح الارم بجنے پر اُن کا منہ چاٹنا شروع کر دیتا ہے۔
اس روسی ہاچیکو کی کہانی پچھلے ہفتے روسی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور جلد ہی یہ ترجمہ ہو کر فرانس اور جاپان سمیت پوری دنیا میں پھیل چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.