بھارتی پائلٹ ابھینندن کے لیے چائے بنانے والے پاکستانی

دشمن تھا مگر مہمان تھا اور ہمارے ملک میں آیا ہوا تھا،اس نے چائے کی تعریف بھی کی۔ انور علی کی گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 27 فروری 2020 15:50

بھارتی پائلٹ ابھینندن کے لیے چائے بنانے والے پاکستانی
لاہور(اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 فروری 2020ء) گزشتہ سال27 فروری کو بھارت کی جانب سے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہو کر ٹینشن پیدا کرنے کی کوشش کی گئی تھی جس کے جواب میں پاکستان فضائیہ نے خوب مقابلہ کرتے ہوئے بھارتی ونگ کمانڈر ابھینندن کے جہاز کو گرا کر اسے گرفتار کر لیا تھا۔جب بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا گیا تو اسے چائے بھی پیش کی گئی جو کہ پوری دنیا میں مشہور ہو گئی۔

ابھینندن نے پاکستان میں ملنے والی چائے کی تعریف کی اور کہا کہ ’ TEA IS FANTASTIC ‘۔بھارتی پائلٹ کا بولنے جانے والا یہ جملہ پوری دنیا میں مقبول ہوا جس سے یہ بات بھی واضح ہوئی کہ پاکستان اپنے دشمن کے ساتھ کیسا سلوک کرتا ہے۔تاہم اب ابھینندن کے لیے چائے بنانے والا شخص بھی سامنے آ گیا ہے۔جنہوں نے سینئر صحافی حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا نام انور علی ہے اور میں نے گذشتہ سال 27 فروری کو ابھینندن کے لیے چائے بنائی تھی۔

(جاری ہے)

ان کا مزید کہنا ہے کہ جب ابھینندن کو اسپتال لایا گیا تو میں نے ان کے لیے چائے بنائی۔جس کی ابھینندن نے بھی تعریف کی۔انور علی سےپوچھا گیا کہ آپ کو دشمن کے لیے چائے بنا کر کیسا لگا جس کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارا مہمان تھا اور ہمارے ملک میں آیا ہوا تھا۔
۔واضح رہے کہ بھارتی پائلٹ ابھینندن کو پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کے تحت واہگہ بارڈر پر بھارت کے حوالے کر دیا تھا۔پاکستان میں بھارتی پائلٹ نے بتایا کہ را۔ پاک فوج کے رویے سے بڑا متاثر ہوا ہوں۔ پاکستانی آرمی بڑی پیشہ ورانہ فوج ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ابھینندن نے کہا کہ انڈین میڈیا ہمیشہ ہر چیز کو بڑھا چڑھا کرتا ہے ، چھوٹی سی چیز کو آگ اور مرچ لگا کربولتے ہیں۔