خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ، پولیو کیسز کی تعداد11ہوگئی

جمعرات 27 فروری 2020 16:40

خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ، پولیو کیسز کی تعداد11ہوگئی
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) صوبہ خیبر پختونخوا میں ایک اور پولیو کیس رپورٹ ہوا ہے جس کے بعدرواں سال صوبے میں پولیو کیسز کی تعداد11ہوگئی ہے۔ جمعرات کو ایمرجنسی آپریشن سنٹر خیبر پختونخوا کے اعلامیہ کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا کے جنوبی ضلع لکی مروت کی تحصیل لکی مروت کی رہائشی 32ماہ کی بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

متاثرہ بچی کے والدین نے اپنی بچی کو حفاظتی ٹیکہ جات نہیں لگوائے تھے۔

(جاری ہے)

اس بچی کے فضلہ کے نمونے قومی ادارہ صحت اسلام آباد کی لیبارٹری بھجوائے گئے تھے جہاں تفصیلی تجزیہ کے بعد بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی یوں رواں سال میں ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد21جبکہ خیبر پختونخوا میں پولیو کیسز کی تعداد11ہوگئی ہے۔ کوآرڈینیٹر ای او سی عبدالباسط نے کہا کہ ہر بچے تک رسائی اور پولیو سے بچائو کے قطرے پلوانا ضروری ہے اور اس ضمن میں کوئی کوتاہی اور غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے و الدین سے اپیل کی کہ وہ پیر سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میںپولیو ٹیموں کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اپنے 5 سال تک کے تمام بچوں کوپولیو کے قطرے ضرور پلوائیں۔

متعلقہ عنوان :