محکمہ صحت کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگاکر خصوصی وارڈ قائم کردیئے گئے

جمعرات 27 فروری 2020 19:18

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 فروری2020ء) ایران سے کراچی پہنچنے والے دو افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق کے بعد محکمہ صحت کی جانب سے سندھ بھر کے اسپتالوں میں ایمرجنسی لگاکر خصوصی وارڈ قائم کیے گئے ہیں، لاڑکانہ میں محکمہ صحت سندھ کی ہدایات پر چانڈکا میڈیکل اسپتال میں میڈیکل سپریٹیڈنٹ ڈاکٹر ارشاد کاظمی کی جانب شعبہ حادثات میں 6 بستروں پر مشتمل کرونا آئیسولیشن وارڈ قائم کیا گیا جہاں چین اور ایران سے لاڑکانہ ڈویزن کے پانچوں اضلاع میں پہنچنے والے افراد کی اسکریننگ کی جائے گی، اس حوالے سے چانڈکا اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ فی الحال اسکریننگ کے لیے کوئی بھی اسپتال نہ پہنچ سکا تاہم کسی بھی ایمرجنسی سے نمٹنے کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کیے گئے ہیں۔