شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس،تین شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد

جمعرات 27 فروری 2020 19:22

شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس،تین شریک ملزموں کی درخواست ضمانت ..
لاہور۔27 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف فیملی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتارتین شریک ملزموں کی درخواست ضمانت مسترد کر دی ۔لاہورہائیکورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔

(جاری ہے)

گرفتارملزموں قاسم قیوم،فضل داد عباسی اور شعیب کے وکلاء نے دلائل د یتے ہوئے کہاکہ منی لانڈرنگ کیس میں نیب ابھی تک کوئی ثبوت پیش نہ کر سکا،استدعاہے کہ عدالت ضمانت منظور کرتے ہوئے رہائی کا حکم دے۔

نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ ملزم فضل داد اور شعیب کیش اکھٹا کر کے سلمان شہباز کو دیتے تھے، یہ تمام پیسہ وعدہ معاف گواہ شاہد رفیق برطانیہ اپنے بھائی کو بھجواتا،برطانیہ سے یہ پیسہ آفتاب کے ذریعے شہباز شریف فیملی کے اکائونٹس میں منتقل کیا جاتا رہا، ملزموں کو ٹھوس شواہد کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا۔ استدعا ہے کہ درخواست ضمانت مسترد کی جائے ،عدالت نے دلائل مکمل ہونے پر درخواست ضمانت مسترد کر دی۔