پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروں کو78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا
جمعرات 27 فروری 2020 20:30
(جاری ہے)
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میںجمعرات کو ٹریڈنگ کے آغاز سے ہی پاکستان میں کرونا وائرس پہنچنے کی اطلاعات کے باعث سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص فروخت کا دباو،ْ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں مارکیٹ میںشدید مندی چھاگئی اور ابتدائی ڈیڑھ گھنٹے میں کے ایس ای100انڈیکس میں 1400سے زائد پوائنٹس گر گئے جس سے انڈیکس 36920پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا تاہم بعد ازاں حکومت کی جانب سے صورتحال قابو میں ہونے کے بیانات سامنے آنے کے بعد سستے ہونے والے شیئرز کی خریداری شروع کی گئی جس سے ریکوری آئی اورمندی کے اثرات محدود ہوگئے لیکن مکمل طور پر زائل نہ ہوسکے اور مارکیٹ کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس251.01پوائنٹس کمی سے 38087.32پوائنٹس پر بند ہوا ۔
اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس68.41پوائنٹس کمی سے 17579.21پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئر انڈیکس290.99پوائنٹس کمی سے 26396.96پوائنٹس پربندہوا ۔ گزشتہ روز361کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا جس میں سی103کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ244 میں کمی جبکہ15 میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں گرنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 78ارب43کروڑ52لاکھ روپے کی کمی سی71کھرب24ارب56کروڑ71لاکھ روپے ہوگئی ۔جمعرات کو24کروڑ92لاکھ43ہزار شیئرز کاکاروبار ہوا جو بدھ کے مقابلے میں 10کروڑ13لاکھ99ہزار شیئرز زائد ہے ۔قیمتوں میں اتارچڑھاؤ کے حساب سے سیپ ہائر فائبر کے حصص کی قیمت44.89روپے کے اضافے سی889.88روپے اورآئی سی آئی کے حصص کی قیمت31.65روپے اضافے سی712.51روپے ہوگئی۔جب کہ نمایاں کمی کے لحاظ سے نیسلے پاکستان کی قیمت245.45روپے کمی سے 7554.55روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت100روپے کمی سے 7200روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے یونٹی فوڈز،ہیسکول پٹرول ،میپل لیف ،بینک آف پنجاب ،ٹی آر جی پاکستان ،ڈی جی خان سیمنٹ،پی آئی اے سی،فوجی فوڈز،پاک انٹر بلک اور فوجی سیمنٹ کے شیئرز سرفہرست رہے ۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.