تونسہ میں پولیو کیس سامنے آنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ڈیرہ غازی خان اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی

جمعرات 27 فروری 2020 22:30

تونسہ میں پولیو کیس سامنے آنے کا واقعہ، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کمشنر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 فروری2020ء) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے تونسہ میں پولیو کا کیس سامنے آنے کے واقعہ کے بارے میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اور سیکرٹری صحت سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ڈیرہ غازی خان کے بعد تونسہ میں پولیو کیس کا سامنے آنے پر سخت تشویش ہے۔ انسداد پولیو کے لئے موثر عملی اقدامات یقینی بنائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ متعلقہ محکموں اور اداروں کو عملی طور پر نتیجہ خیز اقدامات کرنا ہوں گے۔