کشمیر ایشو بھارتی آئین کاآرٹیکل 35A اور 370 کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد

چیف آف دی نیول اسٹاف نے سیمینار کے انعقاد پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا کشمیر کے حوالے سے حالیہ بھارتی پالیسی بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند نظرئیے کے فروغ کی مظہر ہے،نیول چیف خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر مسئلہ کشمیر کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایڈمرل ظفر محمود کا خطاب حق خود ارادیت مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو از سر نو پالیسی مرتب کرنا ہوگی، وزیر اعظم آزاد کشمیر

جمعہ 28 فروری 2020 14:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 فروری2020ء) نیول چیف ایڈمرل ظفر محمود عباسی نے کہاہے کہ کشمیر کے حوالے سے حالیہ بھارتی پالیسی بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند نظرئیے کے فروغ کی مظہر ہے،خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر مسئلہ کشمیر کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ جمعہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کے زیر اہتمام کشمیر ایشو بھارتی آئین کاآرٹیکل 35A اور 370 کے عنوان سے ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا ۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی تقریب کے مہمان خصوصی تھے،وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر اورسابق جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل زبیر حیات بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیمینار کا مقصدکشمیر میں بھارتی جبر اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنا اور پاکستان کے آئندہ لائحہ عمل کے لئے سفارشات مرتب کرنا تھا۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق سیمینار کے نمایاں اسپیکرز میں جنرل زبیر حیات،مشاہد حسین سید، سابق سفیر عبدالباسط،سلطان ایم حالی اورڈاکٹر رابعہ اختر شامل تھے۔ ترجمان کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف نے سیمینار کے انعقاد پر نیشنل انسٹیٹیوٹ آف میری ٹائم افئیرز کی کاوشوں کو سراہا۔نیول چیف نے کہاکہ کشمیر کے حوالے سیحالیہ بھارتی پالیسی بھارت میں ہندوتوا انتہا پسند نظرئیے کے فروغ کی مظہر ہے۔نیول چیف نے کہاکہ خطے میں میری ٹائم سیکیورٹی اور استحکام پر مسئلہ کشمیر کے براہ راست اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہاکہ حق خود ارادیت مسئلہ کشمیر کا واحد حل ہے،مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے پاکستان کو از سر نو پالیسی مرتب کرنا ہوگی۔