پنجاب میں کروناوائرس کے حوالے سے مانیٹرنگ اینڈسرویلنس کو مزیدمؤثربنایا جائے گا، ڈاکٹر یاسمین راشد

جمعہ 28 فروری 2020 15:51

پنجاب میں کروناوائرس کے حوالے سے مانیٹرنگ اینڈسرویلنس کو مزیدمؤثربنایا ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 فروری2020ء) وزیرصحت پنجاب ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا ہے کہ صوبے میں کروناوائرس کے حوالے سے مانیٹرنگ اینڈ سرویلنس کو مزیدمؤثربنایاجائے گا ، ہوائی اڈوں پرمسافروں کی سکریننگ کیلئے محکمہ صحت کااضافی عملہ تعینات ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی میں اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کروناوائرس سے متعلقہ ضروری سامان منگوانے کی مکمل نگرانی سیکرٹری پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کئیرکیپٹن(ر) محمدعثمان یونس کررہے ہیں،پنجاب میں کروناوائرس کی تشخیص کیلئے سہولیات موجودہیں۔ انہوں نے کہا کہ نئے بننے والے مدراینڈچائلڈہسپتال کی باقاعدہ تعمیرکیلئے فوری کھدائی کاعمل شروع کرنے کاحکم دے دیا گیاہے، یہ منصوبہ گیم چینجرثابت ہوگا، صرف تحریک انصاف کی حکومت نے ہی صحت کے شعبہ میں عوام کیلئے سہولتیں پیداکی ہیں۔

صوبائی وزیر نے اجلاس کے دوران کروناوائرس کے مشتبہ مریضوں کیلئے آئسولیشن رومز کے پیشگی انتظامات کابھی جائزہ لیا۔ اس موقع پروائس چانسلرفاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرعامرزمان خان، پراجیکٹ ڈائریکٹرشیخ اعجاز سمیت دیگرافسران بھی موجود تھے۔