اپوزیشن اراکین سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی فلور پر اپنے جائز مطالبات پیش کریں، صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ

ہفتہ 29 فروری 2020 16:15

اپوزیشن اراکین سڑکوں پر احتجاج کرنے کی بجائے اسمبلی فلور پر اپنے جائز ..
ہرنائی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) بی اے پی کے رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای ،واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا ہے کہ بلوچستان میں اپوزیشن جماعتوں کا احتجاج سمجھ سے بالاتر ہے ،صوبائی حکومت عوامی مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے، احتجاج کرنا ہر کسی کا جمہوری حق ہے مگر احتجاج اپنے مفاد کی بجائے اگر عوام کی مفاد میں ہو تو بہتر ہوگا اپوزیشن جماعتیں سیاسی ساکھ بچانے کیلئے غیر جمہوری احتجاج پر اتر آئی ہیں حکومت نے پورے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھا دیا ہے تمام محکموں میں حکومت انقلابی اقدامات اٹھارہی ہے اپوزیشن جماعتوں کا اراکین اسمبلی کا سڑکوں پر احتجاج کرنے کے بجائے اسمبلی فلور پر اپنے حلقے اور عوام کے مسائل پیش کرے اس وقت حکومت بلوچستان کی تمام تر توجہ صوبے میں کرونا وائرس کی روک تھام اور چیلنج سے نمٹنے میں مصروف ہے یہ وقت احتجاج کا نہیں بلکہ تمام سیاسی جماعتوں کو یکجہتی کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب ہرنائی و زیارت کے پارٹی عہدیداروں، کارکنوں اور قبائلی معتبرین کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ کرونا وائرس نے پوری دنیا کو تشویش میں مبتلاکردیا ہے بلوچستان حکومت اور تمام سرکاری محکمے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی قیادت میں کرونا وائرس سے نمٹنے اور روک تھام کیلئے اقدامات کرنے میں مصروف عمل ہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن اراکین اسمبلی کی جانب سے موجودہ ہنگامی صورتحال میں سڑکوں پر احتجاج کرنا سمجھ سے بالاتر ہے۔