کورونا وائرس،بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی بھی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ

صوبے کی تمام جیلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ، صفائی کے انتظامات بھی مزید بہتر بنائے جارہے ہیں، آئی جی جیل خانہ جات

ہفتہ 29 فروری 2020 16:44

کورونا وائرس،بلوچستان کی جیلوں میں قیدیوں کی بھی اسکریننگ کرنے کا ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 فروری2020ء) بلوچستان حکومت نے کورونا وائرس کے پیش نظر صوبے کی جیلوں میں قید قیدیوں کی اسکریننگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے صوبے کے آئی جی جیل خانہ جات ملک محمد یوسف نے بتایا کہ کوئٹہ جیل کے علاوہ صوبے کی کوئی بھی جیل اوور کراؤڈ نہیں اس لیے صوبے کی جیلوں میں کورونا کے حوالے سے زیادہ پریشان کن صورتحال نہیں ۔انہوں نے بتایا کہ محکمہ جیل خانہ جات نے صوبے کے تمام قیدیوں کی اسکریننگ کرانے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے محکمہ صحت کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ۔آئی جی جیل خانہ جات کا کہنا تھاکہ صوبے کی تمام جیلوں میں اسپرے کیا جارہا ہے ، صفائی کے انتظامات بھی مزید بہتر بنائے جارہے ہیں۔