صوبائی مشیر برائے زراعت نے فیاض پارک مظفرگڑھ میں جشن بہاراں کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 29 فروری 2020 18:10

ْ مظفرگڑھ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 فروری2020ء) فیاض پارک مظفرگڑھ میں 3روزہ جشن بہاراں کا آغاز ہوگیا ہے، جشن بہاراں کا باقاعدہ افتتاح صوبائی مشیر برائے زراعت سردار عبدالحئی خان دستی، ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین اور ڈی پی او سید ندیم عباس نے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عارف ضیاء گجر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل جام آفتاب حسین، پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج رانا مسعود بھی ان کے ہمراہ تھے۔

ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جشن بہاراں کے انعقاد کا مقصد مظفرگڑھ کی عوام کو صاف ستھرے ماحول میں ایک اچھی اور بہترین تفریحی فراہم کرنا ہے، جہاں موسم کی مناسبت سے سرکاری محکموں، نجی اداروں، سکولوں کی طرف سے رنگ برنگے پھولوں کے سٹال لگائے ہوئے ہیں جس نے ماحول کو مزید خوبصورت بنادیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں کی تقریبات3دن تک جاری رہیں گی، ایک دن بچوں، خواتین اور فیملی کے لئے مختص کیا گیا ہے جس میں ڈرامے اور رنگا رنگ کے مختلف پروگرام منعقد کرائے جائیں گے جبکہ تیسرے روز شام کو میوزیکل پروگرام منعقد کرایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جشن بہاراں میں بچوں، خواتین اور نوجوانوں کی دلچسپی کے مختلف اور رنگا رنگ کی پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں، جس سے مظفرگڑھ کی عوام محظوط ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام اور تقریبات کو منعقد کرایا جائے گا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صوبائی اسمبلی اشرف رند نے کہا کہ جشن بہاراں مظفرگڑھ کی عوام کیلئے ایک تحفہ ہے جس میں عوام کی تفریحی کے لئے مختلف رنگا رنگ کے پروگرام ترتیب دیے گئے ہیں اور مستقبل میں بھی اس طرح کے پروگرام اور تقریبات منعقد کرائے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے حکومت عوام کو صحت مند تفریحی فراہم کرنے کیلئے وسائل کو بروئے کا ر لارہی ہے، سیاحت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات ایک اچھے معاشری کی عکاسی کرتا ہے۔تقریب میں صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب نعیم احمد خان، ایم ایس مہر اقبال، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت شیخ محمد یوسف الرحمن، سول ڈیفنس آفیسر غلام یاسین، انجمن تاجران سے شیخ عامر سلیم، امیر حسن، سی ای او صحت ڈاکٹر فیاض، افضل چوہان، ام کلثوم سیال اور کاشف عباس سمیت زندگی کے مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔

اس موقع پر سکولوں کے بچوں نے ملی نغمے، ٹیبلو پیش کئے، جھومر، کراٹے اور جمناسٹک کے مظاہرہ کیا گیا جبکہ سرکاری محکموں، نجی اداروں، سکولوں اور کالجز کی طرف سے رنگ برنگے پھولوں کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔