ریٹائرڈ ترکھان کا بنایا ہوا یہ فرنیچر ٹوٹا ہوا نہیں۔۔

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 فروری 2020 23:55

ریٹائرڈ ترکھان کا بنایا ہوا یہ فرنیچر ٹوٹا ہوا نہیں۔۔
ٹوٹا پھوٹا فرنیچر کسی کو بھی اچھا نہیں لگتا لیکن ایک ترکھان ، ہینک ورہویف، ایسے بھی ہیں، جو فرنیچر کو اس طرح ڈیزائن کرتے ہیں، جس سے یہ ٹوٹا پھوٹا اور ناقابل استعمال لگے لیکن  اسے باقاعدہ استعمال کیا جاتا ہے۔
آکلینڈ، نیوزی لینڈ سے تعلق رکھنے والے  ترکھان ہینک کے بنائے ہوئے فرنیچر کی تصاویر اس وقت وائرل ہوئیں جب اُن کی بیٹی نے فیس بک پر اپنے بظاہر ٹوٹے پھوٹے فرنیچر کی تصاویر شیئر کیں۔

پہلی نظر میں دیکھنے پر یہ تصاویر تبدیل شدہ یا ایڈیٹڈ لگی لیکن حقیقت میں اس فرنیچر کو اسی طرح ڈیزائن کیا گیا تھا۔فرنیچر کے عجیب و غریب ڈیزائن کے باوجود اسے روز مرہ زندگی میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ ہینک کے بنے فرنیچر کی تصاویر وائرل ہونے کے بعد ہزاروں افراد نے اُن کے ہاتھ کا بنا ایسا فرنیچر خریدنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

(جاری ہے)


ہینک نے بتایا کہ وہ اپنے سٹائل کو ٹوٹا پھوٹا اور عجیب کہتے ہیں،یہ ایسی چیز ہے جوآپ کو دوکانوں پر نظر نہیں آئے گی۔

انہوں نے بتایا کہ انہیں فرنیچر کی تیاری پر لگنے والے وقت کااندازہ نہیں ، وہ ہفتے میں کسی بھی وقت اسے بناتے تھے لیکن یہ آرام سے 80 سے 100 گھنٹے ہو سکتے ہیں۔
ہینک کا کہنا ہے کہ انہوں نے یہ فرنیچر فروخت کرنے کے لیے نہیں بنایا لیکن  جب گھر میں جگہ ختم ہو جائے گی تو  وہ اسے ای بے یا دوسری سائٹس کے ذریعے بیچ دیں گے۔انہوں نے مذاق کرتے ہوئے کہا کہ اُن کی بیوی کے سوا  ہر چیز قابل فروخت ہے۔


ہینک کی بیٹی  لنڈا نے چند پہلےہی اُن کے فرنیچر کو فروخت کرنے کے لیے ایک فیس بک پیج بنایا ہے، جہاں اس فرنیچر کی تصویریں تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔ ہینک کے بنائے فرنیچر کی کچھ تصاویر آپ بھی دیکھیں۔