میکسیکن آرٹسٹ کی پنسل سے بنائی چمکیلی ڈرائنگز

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 29 فروری 2020 23:56

میکسیکن آرٹسٹ کی پنسل سے بنائی  چمکیلی ڈرائنگز
میکسیکو سے تعلق رکھنے والے  آرٹسٹ انریق کیکی برنال پنسل سے حیرت انگیز اور رنگوں سے جھلملاتی ہوئی ڈرائنگز بناتے ہیں۔اس ڈرائنگز کو مزید شاندار ظاہر کرنے کے لیے  انہوں نے اس میں ایفیکٹس شامل  ہونے کا انکار بھی نہیں کیا۔
نوجوان میکسیکن آرٹسٹ  مکینیکل  پنسلوں اور پین کے استعمال سے کارٹون جیسی ڈرائنگ بناتے ہیں۔

(جاری ہے)

حال ہی میں انہوں نے ایک نیا ٹول استعمال کرنا شروع کیا ہے، جو Medibang Paint نامی ایپلی کیشن ہے۔

اس ایپ سے وہ اپنی ڈرائنگ میں مصنوعی روشنی استعمال کرتے ہیں۔وہ یہ ڈرائنگز اتنی زیاہ مہارت سے بناتے ہیں کہ  کوئی دوسرا اُن کے جیسی ڈرائنگز نہیں بنا سکا۔ اُن کی پنسل سے بنائی ڈرائنگز پر مصنوعی روشنی قدیم اور جدید فن کا حسین امتراج ہے۔اُن کی بنائی ہوئی چند ڈرائنگز آپ بھی دیکھیں۔