مرکز سواد اعظم اہلسنت والجماعت جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کا 38واں سالانہ اجتماع و ختم بخاری6مارچ کو ہو گا

پیر 2 مارچ 2020 17:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) مرکز سواد اعظم اہلسنت والجماعت جامعہ دار العلوم الاسلامیہ کا 38واں سالانہ اجتماع و ختم بخاری زیر سرپرستی استاذ المحد ثین حضرت مولانا ڈاکٹر عبد الرزاق اسکندر 6مارچ بروز جمعہ المبارک صبح 9 بجے تا نماز جمعہ منعقد ہو گا۔

(جاری ہے)

اجتماع میں ملک کے ممتاز علماء کرام بین الاقوامی شہرت یافتہ نعت خواں اور قراء کرام شرکت کریں گے۔جامعہ کے مہتمم و امیر جے یو آئی اے جے کے مولانا قاضی محمود الحسن اشرف نے مظفراباد کے عوام اور علماء کرام سے اس اجتماع میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :