ضلع سدھنوتی میں مختلف تعلیمی اداروں میں کروونا وائرس کے متعلق آگاہی سیشن کا انعقادکیاگیا

پیر 2 مارچ 2020 17:08

پلندری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سدھنوتی ڈاکٹر عبدالستار خان کی ہدایت پر ضلع سدھنوتی میں مختلف تعلیمی اداروں میں کروونا وائرس کے متعلق آگاہی سیشن منعقد کیے جارہے ہیں۔ اس سلسلہ میں ہیلتھ ایجوکیٹرسدھنوتی توقیر سردار نے گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج پلندر ی میں طالبات کو کروونا وائرس سے متعلق آگاہی دی۔

سیشن سے خطاب کرتے ہوئے توقیر سردار نے طالبات کو بتایا کے اس وائرس سے ڈرنے کے بجائے احتیاط اور ذمہ داری کے مظاہرہ کرنا ہے۔

(جاری ہے)

احتیاط یہ ہے کہ اپنے ہاتھوں کو باربار پانی اور صابن سے دھونا ہے ۔ چھینکتے وقت منہ اور ناک کو مکمل طور پر ڈھانپ کے رکھنا ہوتاہے۔ ابھی تک یہ وائرس ہماری علاقوںمیں نہیں آیا اس لیے ہرنزلہ زکام اور کھانسی والے شخص کو کروونا وائرس سے جوڑنا درست نہیں ہے۔ ذمہ داری یہ ہے کہ جو لوگ کروونا وائرس سے متاثرہ علاقوں کا سفر کریں اور اُن میں نزکہ زکام یا کھانسی کی علامت ہو تو اُن کو فوری طورپر ڈاکٹر سے رجوع کروایں۔ توقیر سردار نے بتایا کے ابھی تک اس وائرس سے صرف 2 فیصد شرح اموات ہیں اس لیے ڈرنے سے زیادہ احتیاط کو اپنائیں۔

متعلقہ عنوان :