حکومت پنجاب سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے، ترجمان محکمہ زراعت

منگل 3 مارچ 2020 00:14

ملتان ۔02مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 مارچ2020ء) محکمہ زراعت کے ترجمان کے مطابق دستیاب پانی کے موثر استعمال اور آبپاش زراعت کی پیداوار بڑھانے کیلئے حکومت پنجاب سولر سسٹم کی تنصیب پر 50فیصد سبسڈی فراہم کررہی ہے۔سولر سسٹم کی تنصیب کے اس منصوبہ کے تحت 3 ارب 68 کروڑ روپے کی لاگت سے 20ہزار ایکڑ رقبے پر ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی کی تنصیب کی جائے گی۔

(جاری ہے)

محکمہ زارعت کے اس منصوبہ سے توانائی (ڈیزل/ بجلی) اور پانی کی بچت کے ساتھ ساتھ پیداواری اخراجات میں کمی واقع ہوگی اور یہ منصوبہ ماحولیاتی تبدیلیوں پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوگا۔علاوہ ازیں جدید اور منافع بخش کاشتکاری کے فروغ کیساتھ ساتھ فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ بھی ہوگا۔ ڈرپ /سپرنکلر نظام آبپاشی غیر ہموار زمینوں کیلئے موزوں ترین ٹیکنالوجی ہے۔خواہشمند کاشتکاردرخواست فارم اصلاح آبپاشی کے دفاتر سے مفت حاصل کریں یا محکمہ زراعت کے شعبہ اصلاح آبپاشی کی ویب سائٹنhttp://ofwm.agripunjab.go.pkنسے ڈاؤن لوڈ کریں اور مکمل درخواست متعلقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر / ڈپٹی زراعت کے دفتر میں جمع کروائیں۔