پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ درج

مقدمہ کراچی ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی پر حملے کا الزام

Usama Ch اسامہ چوہدری پیر 2 مارچ 2020 22:38

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ درج
کراچی (اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 2 مارچ 2020) : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول کے خلاف قتل کا مقدمہ درج، مقدمہ کراچی ڈیفنس تھانے میں درج کیا گیا، چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی پر حملے کا الزام، تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء نبیل گبول کے خلاف کراچی ڈیفنس تھانے میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

مقدمے میں چیئرمین فشرمین کوآپریٹو سوسائٹی کے گھر پر حملے کا الزام لگایا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ نبیل گبول اور انکے ساتھی فیروز گابا کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

واضع رہے کہ نیبل گبول پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء ہیں اور وہ متعدد بار سندھ اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے ہیں۔ وہ سندھ اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر بھی رہے ہیں۔ وہ نیشنل اسمبلی کا بھی حصہ رہے ہیں۔

انھوں نے سن 2013 میں پیپلز پارٹی کو چھوڑ کر ایم کیو ایم میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔ لیکن انھوں وہ دوبارہ پی پی پی کا حصہ بن گئے۔ اب انکے متعلق ایک خبر سامنے آئی ہے کہ انکے خلاف قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ انھوں نے چیئرمین ایف سی ایس کے گھر پر فائرنگ بھی کی اور انکے ملازموں کو زود وکوب کا نشانہ بھی بنایا۔