انٹارکٹکا پر دیکھی گئی خونی برف کی تصاویر وائرل
امین اکبر پیر 2 مارچ 2020 23:49
انٹارکٹکا میں یوکرین کے ریسرچ سنٹر کے سائنسدانوں نے انٹارکٹکا کے عجیب و غریب قدرتی مظہر خونی برف کی تصاویر شیئر کی ہیں۔یوکرین کی وزارت تعلیم اور سائنس نے فیس بک پوسٹ میں چند تصاویر شیئر کی ہیں۔ یہ تصاویر انٹارکٹکا کے انتہائی شمالی حصے کی ہیں، جو خونی برف سے ڈھکا ہوا ہے۔ ان تصاویر میں سفید برف کے ساتھ سرخ برف کو بھی دکھایا گیا ہے۔
نیوز ویک کے مطابق یہ سرخ برف ورنادسکی ریسرچ بیس کے قریب دیکھی گئی ہے۔یہ جگہ انٹارکٹکا کے ساحلی جزیرے گالینڈیز میں واقع ہے۔ یہ عجیب و غریب منظر اصل میں خردبینی الجی ،جسے Chlamydomonas nivalis کہا جاتا ہے ، کی وجہ ہے۔ یہ الجی انتہائی سرد موسم میں بھی اپنا وجود برقرار رکھ سکتی ہے۔قطبین کے علاوہ یہ پوری دنیا کے پہاڑی سلسلوں میں بھی ہوتی ہے۔
(جاری ہے)
یوکرین کی وزارت تعلیم اور سائنس نے وضاحت کی کہ اس سرخ برف کا ایک نقصان بھی ہوتا ہے۔ اس رنگ کی وجہ سے سورج کی روشنی کم منعکس ہوتی ہے اس لیے برف تیزی سے پگھلتی ہے۔
رپورٹس کے مطابق اس سے پہلے بھی قطبین، الپس اور دوسرے پہاڑی علاقوں میں سرخ برف دیکھی گئی ہے۔دیکھنے میں تو یہ خون کی مانند ہوتی ہے لیکن اس کی بو تربوز کی بو جیسی ہوتی ہے۔
مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.