نوشہرہ، اکوڑہ خٹک پولیس نے نان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

منگل 3 مارچ 2020 19:10

نوشہرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 مارچ2020ء) اکوڑہ خٹک پولیس نے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے مالیت کانان کسٹم پیڈ غیر ملکی سگریٹ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔نان کسٹم پیڈ سگریٹ کسٹم حکام کے حوالے کردیا گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اکوڑہ خٹک پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ غیر ملکی نان کسٹم سگریٹ ٹرک کے ذریعے سمگل کیا جائے گا۔ دوران چیکنگ ایک کرش سے بھرے ہوئے ٹرک سے غیر ملکی سگریٹ برآمد کرلیا گیا جو کہ غیر قانونی طریقے سے کسٹم ادا کئے ملکی خزانہ کو نقصان پہنچا کر کے سمگل کیا جا رہا تھا۔ کسٹم حکام کو موقع پر بلوا کر غیر ملکی سگریٹ سے بھراہوا ٹرک اُنکے حوالے کر دیاگیا۔کسٹم حکام کے مطابق اس غیر ملکی سگریٹ کی قیمت تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے ہے۔

متعلقہ عنوان :