پی ایس ایل ، بین ڈنک ایک اننگز میں زیادہ چھکوں کا ریکارڈ بنا ڈالا
لاہور قلندرز کے بلے باز نے 10 چھکے لگائے
ذیشان مہتاب منگل 3 مارچ 2020 20:48
(جاری ہے)
اس کے بعد بین ڈنک اور سمیت پٹیل کی جوڑی وکٹ پر یکجا ہوئے اور دونوں کھلاڑیوں نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں نصف سنچری شراکت قائم کرتے ہوئے ٹیم کی نصف سنچری مکمل کرائی۔
بین ڈنک نے نسبتاً جارحانہ انداز اپناتے ہوئے اپنی نصف سنچری سکور کی اور محمد نواز کو ایک اوور میں 4 چھکے لگائے،ڈنک اور سمیت پٹیل نے شاندار جارحانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے گلیڈی ایٹرز کے تمام باؤلرز کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی دوسری سب سے بڑی شراکت قائم کرتے ہوئے چوتھی وکٹ کے لیے 155رنز جوڑے۔اننگز کے آخری اوور میں سمیت پٹیل 40 گیندوں پر 2 چھکوں اور 9چوکوں کی مدد سے 71رنز بنا کر کٹنگ کی وکٹ بنے۔بین ڈنک نے 43گیندوں پر 10چھکوں اور 3چوکوں کی مدد سے 93رنز کی اننگز کھیلی اور اننگز کی آخری گیند پر کیچ ہوئے۔قلندرز نے مقررہ اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 209رنز کا مجموعہ سکور بورڈ کی زینت بنایا۔یہ پی ایس ایل کی تاریخ میں ایک اننگز میں لگنے والے چھکوں کی سب سے بڑی تعادد ہے،اس سے قبل عمراکمل ،کامران اکمل، کیون پیٹرسن،کولن انگرام اور کیمرون ڈیلپورٹ نے پی ایس ایل کی ایک اننگز میں8 ،8چھکے رسید کیے تھے،شین واٹسن کامران اکمل،اینٹون ڈیوچچ،شرجیل خان، صہیب مقصود اور محمد حفیظ نے پی ایس ایل میں ایک اننگز میں 7،7 چھکے لگا رکھے ہیں۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان سرفراز احمد نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔انہوں نے کہا کہ وکٹ میں ابتدا میں تھوڑی نمی ہوتی ہے جس سے فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے اور کم سے کم رنز تک محدود کر کے میچ جیتنے کی کوشش کریںگے۔سرفراز نے بتایا کہ ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور سہیل خان کی جگہ فواد احمد کو فائنل الیون میں شامل کیا گیا ہے۔لاہور قلندرز کے کپتان سہیل اختر نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار لگ رہی ہے اور کوشش کریں گے کہ اتدائی 6اوورز میں تیزی سے اسکور کر سکیں۔انکا کہنا تھا کہ ہم اس وکٹ پر 160-170رنز اسکور کرنے کی کوشش کریںگے۔لاہور قلندرز نے اپنی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں اور ڈیوڈ ویزے، معاذ خان اور ڈین ویلاس کی جگہ سکیگو پرسنا، محمد فیضان اور بین ڈنک کو سکواڈ کا حصہ بنایا ہے۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستانی کلب نے بھارتی ٹیم کو ہرا کر سپر سکسز ٹورنامنٹ جیت لیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کی کٹ کی رونمائی کر دی گئی
-
چیمپئنز ٹرافی 2025ء: بھارتی بورڈ نے ٹیم کا دورہ پاکستان مودی سرکار کی اجازت سے مشروط کردیا
-
بابر اعظم نے زمان خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ سے باہر کرنے پر عجیب و غریب وضاحت دے دی
-
انگلش پریمیئر لیگ کے دلچسپ مقابلے جاری، منگل کو واحد میچ میں کرسٹل پیلس اور مانچسٹر یونائیٹڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی
-
تمام توجہ عالمی کپ ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ جیتنے پر مرکوز ہے، ٹرافی لے کر آئیں گے،بابر اعظم
-
پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ کی ذمے داریاں سنبھالنے سے قبل ہی گیری کرسٹن کو بری خبر سنا دی گئی
-
جو تکلیف دے وہ محبت نہیں ہوتی: ثانیہ مرزا کی معنی خیز انسٹا اسٹوری
-
ارجنٹائن کے لیجنڈری فٹبال کوچ سیسار لوئیس مینوٹی چل بسے
-
رونالڈو نے مدرز ڈے پر اپنی والدہ ماریہ ڈیلورس اور پارٹنر جارجینا روڈریگز کیلئے محبت بھرا پیغام شیئر کر دیا
-
ویسٹ انڈیز کیخلاف یکطرفہ نہیں ہارے، پلیئرز کے حوصلے بلند ہیں: فاطمہ ثنا
-
ذاتی نہیں سب کی مشاورت سے فیصلے ہوئے ہیں،کپتان بابراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.