
یہ چھپکلی شکاریوں کو خود سے دور رکھنے کے لیے اپنی آنکھوں سے خون کی پچکاری مار سکتی ہے
امین اکبر
منگل 3 مارچ 2020
23:52

صحرائے سونورا میں زندگی کافی مشکل ہے۔ اس صحرا میں بہت سے جانور جیسے سانپ سے گوشت خور چوہے اور کویوٹی سے لیکر بھیڑے تک پائے جاتے ہیں جو ریگل ہورنڈز چھپکلی کو بڑے شوق سے کھاتے ہیں۔ لیکن اس چھپکلی کی ایک دفاعی خصوصیت اسے کچھ شکاریوں سے بچنے میں مدد دیتی ہے۔ قدرتی ماحول میں اس کا مشاہدہ کرنے والے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ یہ چھپکلی خون پھینک کر بچنے کی ترکیب خاص قسم کی صورتحال میں ہی استعمال کرتی ہے۔
(جاری ہے)
آنکھوں سے سانپوں، چوہوں اور انسانوں پر خون پھیکنا کچھ زیادہ کارگر نہیں ہوتا لیکن یہ ترکیب کویوٹی اور کچھ بلیوں کے لیے کافی موثر ہے۔
یہ چھپکلی موقع پاکر آنکھوں سے نشانہ لیتی ہے اور شکار کے منہ میں آنکھوں سے ہی خون کی پچکاری مارتی ہے۔ جہاں شکاری کو یہ سب سے زیادہ نقصان پہنچاتی ہے۔ اگرچہ یہ خون زہریلا نہیں ہوتا لیکن کویوٹی اور بلیاں اس سے نفرت کرتی ہیں۔
امریکن میوزیم آف نیچرل ہسٹری کے وایڈ شیربروک نے بی بی سی کو بتایا کہ اس چھپکلی کا خون بظاہر کچھ زہریلا ہوتا ہے جو کویوٹی اور کچھ بلیوں کو ہی محسوس ہوتا ہے کیونکہ ان انواع کی زبان میں ذائقہ محسوس کرنے کے کچھ ایسے حساسہ یا ریسپٹر ہوتے ہیں جو دوسری انواع کی زبان پر نہیں ہوتے۔ اس چھپکلی کے خون کی پچکاری دو میٹر دور تک جا سکتی ہے۔ ضرورت پڑنے پر یہ کئی بار پچکاری مار سکتی ہے۔
ویڈ نے بتایا کہ یہ چھپکلی شکاری جانوروں کے لحاظ سے ہی دفاعی حکمت عملی اپناتی ہے مثال کے طور پر کسی تیز رفتار سانپ سے بچنے کے لیے خود کو ساکت کر لیتی ہے اور خود کو ماحول میں چھپا لیتی ہے جبکہ سست سانپ سے واسطہ پڑنے پر بھاگ جاتی ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.