Live Updates

علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرکے ان کو وسائل دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے،راجہ یاور کمال خان

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 5 مارچ 2020 18:41

علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرکے ان کو وسائل دینا ہماری ترجیحات میں شامل ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 مارچ2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) علاقہ کے عوام کے مسائل حل کرکے ان کو وسائل دینا ہماری ترجیحات میں شامل ہے جس کو پورا کرینگے ان خیالات کا اظہار صوبائی پارلیمانی سیکرٹری و رکن پنجاب اسمبلی راجہ یاور کمال خان نے کیا انہوں نے کہاکہ اس سے قبل سابقہ حکومت نے عوام کے مسائل کو حل کرنے کی بجائے صرف اور صرف اورنج ٹرین ،میٹرو بس پر توجہ دی جبکہ پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقیاتی فنڈز کی فراہمی کو نہ دیکر عوام کو نظرانداز کیا انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے وزیراعلی پنجاب کے ساتھ ایک میٹنگ میں ان کو اپنے حلقہ کے تمام مسائل کی تفصیلات دینے کے ساتھ ساتھ تمام ترقیاتی منصوبے جن میں یونیورسٹی کا قیام ،آر ایس سی دینہ اپ گریڈیشن،سڑکوں کی تعمیر جبکہ تمام کالجز اور سکولوں میں سٹاف کی کمی کے ضمن میں ان کو آگاہ کردیاگیا ہے جس پر اس مالی سال کے بجٹ میں ہمیں فنڈز تفویض ہونگے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لیے تمام منصوبے مکمل ہونگے۔

(جاری ہے)

جس سے عوام کو ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہاکہ ہماری کوشش ہے کہ عوام ہمارے پاس اپنے مسائل کو حل کروانے کے لیے آنے کی بجائے ہمیں اپنے مسائل سے آگاہ کریں ہم ہر وقت ان کے پاس جا کر ان کی داد رسی کرکے ان کے مسائل حل کروائینگے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات