زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنے سے ملک کی معیشت ترقی کرے گی،صوبائی وزیرحسین جہانیاں گردیزی

جمعرات 5 مارچ 2020 23:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 مارچ2020ء) صوبائی وزیر برائے مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ حسین جہانیاں گردیزی نے گریڈ 18سے 19 میں ترقی پانے والے افسران کے لئے محکمہ مینجمنٹ اینڈ پروفیشنل ڈویلپمنٹ میں منعقدہ خصوصی سیشن میں شرکت کی۔ سیشن کے دوران صوبائی وزیر نے پاکستان میں زراعت کے مواقعوں اور درپیش چیلنجز کے حوالے سے لیکچر دیا۔

اس موقع پر گریڈ 18 سے 19 میں ترقی پانے والے پنجاب کمیشن سروس کے 41 افسران موجود تھے۔

(جاری ہے)

افسران سے خطاب کرتے ہوئے حسین جہانیاں نے کہا کہ زراعت انسان کا سب سے پرانا ذریعہ معاش ہے۔پاکستان ایک زرعی ملک ہے جس کی بیشتر آبادی زراعت کے شعبے سے منسلک ہے۔ صوبائی وزیر نے زور دیا کہ زراعت کے شعبے کو مضبوط کرنے سے ہی ملک کی معیشت ترقی کرے گی۔کسانوں کو درپیش مسائل کے حل اور زراعت کی ترقی کے لئے حکومت نے انتہائی موثر اقدامات اٹھائے ہیں۔ حکومت پنجاب نے کسانوں کو ان کے جائز حقوق دیئے ہیں اور ان کے حقوق کی حفاظت کرے گی۔ حسین جہانیاں نے کہا کہ حکومت نے زرعی پالیسیاں وضع کرتے ہوئے زراعت کی ترقی اور اس پیشے سے منسلک افراد کی فلاح کو مد نظر رکھا ہے اور آئندہ بھی رکھے گی