خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سیدہ شہلا رضا

محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے،صوبائی وزیر کی وفد سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2020 17:12

خواتین کو معاشی طور پر خود مختار بنانا وقت کی اہم ضرورت ہے ،سیدہ شہلا ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) صوبائی وزیر ترقی نسواں سیدہ شہلا رضا نے کہا ہے کہ خواتین کو معاشی طور پر مستحکم کر کے ان کو معاشرے میں یکساں مواقع فراہم کرنے کے ساتھ ملکی ترقی میں انکے کردار کو مزید موثر بنایا جا سکتا ہیں۔یہ بات انہوں نے نارویجین کی کنٹری ڈائریکٹر این ماسٹر سن کی سربراہی میں آئے ہوئے وفد سے گفتگو کے دوران کہی.

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر جیمز جان ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اشفاق سومرو سمیت دیگر بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

محکمہ ترقی نسواں کے تحت متعدد پروگرام جاری ہیں جن کے ثمرات خواتین تک پہنچ رہے ہیں. ہنر مند خواتین کی مصنوعات کی مارکیٹ تک رسائی آسان بنانے کے لئے محکمہ ترقی نسواں نے متعدد میلوں کا انعقاد کروایا تاکہ خواتین کو اپنی مصنوعات کی جائز قیمت ملنے کے ساتھ ساتھ کاروباری رابطے قائم کرنے کے بھی بہتر مواقع میسر آئے صوبائی وزیر نے کہا کہ محکمہ ترقی نسواں خواتین کی فلاح و بہبود کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اس ضمن میں محکمے کے تحت کمپلینٹ سیل قائم کیے گئے ہیں جہاں متاثرہ خواتین کی بروقت دادرسی کے لیے 1094 نمبر پر رابطہ کیا جاسکتا ہی.

محکمے کے تحت قانونی و مالی معاونت کے ساتھ ساتھ علاج معالجے کی بھی سہولت فراہم کی جارہی ہی. انہوں نے کہا کہ خواتین کو معاشی طور پر خود مختاری کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے کام کرنے کی جگہ پر ہراساں کرنے کے واقعات کی روک تھام کے لیے قانون سازی کی گئی. جس ملازمت پیشہ افراد کی بھرپور مدد کی جارہی ہے تاکہ روزگار کے حصول میں حائل رکاوٹ ختم کیا جاسکے صوبائی وزیر نے کہا کہ اس قانون سازی کے تحت مختلف محکموں اور نجی اداروں میں قائم کمیٹی اس بات کو یقینی بنا رہی ہیں کہ کسی بھی ملازم کے ساتھ کسی بھی قسم کی نا انصافی نہ ہو.

اس موقع پر موجود کنٹریکٹر اینڈ ماسٹر سن نے اپنے ادارے کی جانب سے خواتین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں صوبائی وزیر ترقی نسواں کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور مستقبل میں محکمہ ترقی نسواں کے ساتھ مشترکہ ورکنگ ریلیشنز کے امور پر بات چیت بھی کی۔

متعلقہ عنوان :