اوگرا نے سوئی ناردرن کو 1لاکھ 20ہزار نئے گیس کنکشنز دینے کی منظوری دیدی

سوئی ناردرن کی جانب سے رواں سال گھریلو صارفین کوگیس کنکشنز دیے جائیں گے،دستاویز

جمعہ 6 مارچ 2020 19:30

اوگرا نے سوئی ناردرن کو 1لاکھ 20ہزار نئے گیس کنکشنز دینے کی منظوری دیدی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 مارچ2020ء) اوگرا نے سوئی ناردرن کو 1لاکھ 20ہزار نئے گیس کنکشنز دینے کی منظوری دیدی ۔اوگرا کی جانب سے نئے کنیکشن دینے کا فیصلہ جاری کردیا ۔دستاویز کے مطابق گیس کنکشنز رواں مالی سال کے دوران دینے کی منظوری دی گئی ہے ،سوئی ناردرن کی جانب سے رواں سال گھریلو صارفین کوگیس کنکشنز دیے جائیں گے ۔

دستاویز کے مطابق گیس کنکشنز دینے کی منظوری قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی توانائی کی سفارش پر کی گئی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اوگرا نے نئے کنیکشن کیلئے گیس چوری کی حد بڑھانے کیلئے سوئی ناردرن کی درخواست مسترد کردی ،سوئی ناردرن کا موقف تھا کہ نئے کنیکشن دینے سے کمپنی کے پائپ لائن پر گیس چوری بڑھتی ہے ۔ذرائع کے مطابق زیر زمین گیس پائپ لائن سے گیس لیکیچ یا گیس چوری کا دعوی گمراہ کن ہے ،اوگرا اس سال پہلے ہی سوئی ناردرن کو3لاکھ گیس کنکشنز دینے کی منظوری دے چکا ہے ،نئے گیس کنیکشنز کی اجازت ممبران قومی اسمبلی کی ترقیاتی اسکیموں کے باعث دی گئی ۔ذرائع کے مطابق ملک میں گیس کا شارٹ فال دوارب مکعب فٹ سے زائد ہے ۔