ٹوائلٹ پیپر کے بحران سے نپٹنے کے لیے آسٹریلین اخبار نے خالی صفحات شائع کردئیے

Ameen Akbar امین اکبر جمعہ 6 مارچ 2020 23:54

ٹوائلٹ پیپر کے بحران سے نپٹنے کے لیے آسٹریلین اخبار نے  خالی صفحات شائع ..
آسٹریلیا کے شمالی علاقے میں  شائع ہونے والے مقامی اخبار  این ٹی نیوز  اپنے اخبار میں   8 اضافی خالی صفحات شائع کیے ہیں۔ یہ صفحات ملک میں جاری ٹوائلٹ پیپر کے بحران کو ظاہر کرنے کے لیے شائع کیے گئے ہیں۔یہ بحران کورونا وائرس کی پھیلاؤ کی وجہ سے آیا ہے۔

(جاری ہے)


اخبار کے خصوصی ایڈیشن کے سرورق پر لکھا ہے” ٹوائلٹ پیپر ختم ہو گیا ہے؟ این ٹی نیوز کو اس کا خیال ہے، اسی وجہ سے ہم نے اندر  8 اضافی  پیپر خالی چھوڑے ہیں، جن پر کٹ لائن ہیں، جنہیں  آپ ہنگامی صورتحال میں استعمال کر سکتے ہیں۔

ایک تہہ  کے ٹوائلٹ نیوز پیپرشیٹ  کے محدود ایڈیشن کی کاپی حاصل کریں۔“
کچھ پلمبرز کا کہنا ہے کہ ٹوائلٹ پیپر پائپ لائن میں مسئلہ نہیں کرتے لیکن اخبار اگر پائپ لائن میں پھنس گئے تو لوگوں کو مرمت کے اخراجات برداشت کرنا پڑ سکتے ہیں۔پلمبروں نے ہدایت دی ہے کہ اخباری ٹوائلٹ پیپر کو انتہائی ہنگامی صورتحال میں ہی استعمال کرنا چاہیے۔