چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے زیر استعمال 6 منزلہ ہوٹل کی عمارت گر گئی

عمارت کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ، ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری، 23 افراد ملبے تلے سے نکال لیے گئے

muhammad ali محمد علی ہفتہ 7 مارچ 2020 19:45

چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے زیر استعمال 6 منزلہ ہوٹل کی عمارت ..
گوانگژو (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔08 مارچ 2020ء) چین میں کرونا وائرس کے مریضوں کیلئے زیر استعمال 6 منزلہ ہوٹل کی عمارت گر گئی، عمارت کے ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے، ہلاکتوں کا خدشہ، ہنگامی ریسکیو آپریشن جاری، 23 افراد ملبے تلے سے نکال لیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق چین کے شہر گوانگژو میں 6 منزلہ عمارت منہدم ہوگئی ہے جس کے باعث متعدد افراد کے ہلاک ہو جانے کا خدشہ ہے۔

(جاری ہے)



بتایا گیا ہے کہ 6 منزلہ ہوٹل کی عمارت کرونا وائرس کے مریضوں کے معائنے کیلئے استعمال کی جا رہی تھی۔ عمارت گرنے کے باعث ملبے تلے درجنوں افراد دب گئے ہیں۔ عمارت گرنے کے واقعے کے بعد ہنگامی ریسکیو آپریشن شروع کر کے اب تک 23 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے۔ مزید بتایا گیا ہے کہ منہدم ہونے والی عمارت ایک ہوٹل کی ہے جسے دیگر علاقوں سے آنے والے کرونا وائرس سے مبینہ طور پر متاثر ہونے والے افراد کے معائنہ اور تشخیص کیلئے استعمال کیا جا رہا تھا۔ خدشہ ہے کہ عمارت کے ملبے تلے کئی افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔ لوگوں کو موت کے منہ میں جانے سے بچانے کیلئے 100 سے زائد ریسکیو اہلکار امدادی کاروائیوں میں مصروف ہیں۔