سالٹ چیلنج: ٹِک ٹوک پر رواج پانے والا نیا اور خطرناک چیلنج

Ameen Akbar امین اکبر ہفتہ 7 مارچ 2020 23:55

سالٹ چیلنج: ٹِک ٹوک پر رواج پانے والا نیا اور خطرناک چیلنج

ٹِک ٹاک پر سامنے آنے والے تازہ ترین سالٹ چیلنج یا نمک کھانے کے چیلنج کو  پب جی  یا سکل بریکر (Skull Breaker) چیلنج سے بھی زیادہ خطرناک کہا جارہا ہے۔ اس چیلنج نے ماہرین اور صارفین کو خوفزدہ کر دیا ہے۔

سالٹ چیلنج میں صارفین  کو براہ راست  نمک دانی سے نمک کو اپنے حلق میں انڈیلتےدکھایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس چیلنج کی بہت سی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد  ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس چیلنج کے ذیلی اثرات کافی خطرناک ہوتے ہیں، جس کے باعث انسان کی جان بھی جا سکتی ہے۔

اس چیلنج کی ایک ویڈیو میں ایک صارف کو  نمک منہ میں ڈالتے، پھر منہ بندکرتے اور  پھر تھوکتے دکھایا گیا ہے۔صارف نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا ہے”کوئی دوسرا بھی اسے آزمائے“۔ دوسرے صارفین نے اس ویڈیو کو سالٹ چیلنج کے نام سے شیئر کیا ہے۔