خواتین کےعالمی دن پر خواتین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف

ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور وہ خواتین جو مسلح افواج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،قوم کا فخر ہیں۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا پیغام

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 8 مارچ 2020 18:27

خواتین کےعالمی دن پر خواتین کوخراج تحسین پیش کرتا ہوں، آرمی چیف
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 مارچ 2020ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وومن عالمی دن پر خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے، انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں اور وہ خواتین جو مسلح افواج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں،قوم کا فخر ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق خواتین کے عالمی دن کے موقع پر چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملک وقوم کی تعمیروترقی میں اہم اور مرکزی کردار ادا کرنے والی خواتین کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایسی تمام پاکستانی خواتین کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جو مختلف شعبوں میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں، اور ملک وقوم کی تعمیرو ترقی میں حصہ لے رہی ہیں۔
آرمی چیف نے کہا کہ ہماری بہادر مائیں، بہنیں، بیٹیاں ہماری قوم کا فخر ہیں، بالخصوص ہمارے شہداء کے اہلخانہ اور وہ خواتین ہماری قوم کا فخر ہیں جو مسلح افواج میں خدمات سرانجام دے رہی ہیں۔